جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر جارحیت

غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف مزاحمتی قوتوں کا مشترکہ کنٹرول روم قائم

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے ممکنہ حملے کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے مشترکہ کنٹرول روم قائم کیا ہے۔

غزہ پر فوج کشی کی صہیونی دھمکیوں میں‌کتنی حقیقت ہے؟

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر فوج کشی کی صہیونی دھمکیاں ویسے تو روز کا معمول ہیں مگر حالیہ ایام میں اس طرح کی دھمکیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

نیتن یاھو کی غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکی

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں حالات بہتر نہ ہوئے تو فوج وسیع کارروائی کے لیے تیار ہے۔

غزہ میں ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر ایک احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 14 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش، اسرائیلی فائرنگ سے 100 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر فلسطینیوں کی جانب سے علاقے کہ بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک سو کے قریب فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بم باری سے دو فلسطینی شہید

غزہ میں ہنگامی امداد کے کارکنان نے منگل کے روز بتایا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ پٹی کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایک گروپ کو حملے کا نشانہ جو مشتبہ طور پر سرحدی باڑ کی جانب بڑھ رہا تھا۔

اسرائیلی حملے میں مشرقی غزہ میں متعدد فلسطینی مظاہرین زخمی

فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے ایک گروپ پر قابض فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ اورفائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا غزہ میں ڈرون حملہ، دو فلسطینی شہری زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے ایک ڈرون حملہ کرکے دو فلسطینی شہریوں کو زخمی کردیا۔

غزہ سے مکمل اور دیر پا جنگ بندی چاہتے ہیں: نیتن یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مکمل اور دیر پا جنگ بندی چاہتی ہے۔کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب میں نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت غزہ میں مکمل جنگ بندی کے لیے کوشاں ہے۔ اس حوالے سے متعدد تجاویز روبہ عمل ہیں تاہم فی الحال انہیں منظرعام پر نہیں لایا جاسکتا۔نیتن یاھو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیکڑوں ٹھکانوں کو تباہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہر فوجی کارروائی میں حماس کو بھاری قیمت اٹھانا پڑتی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر 150 مقامات پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شیر خوار بچی، اس کی حاملہ ماں اور ایک اور فلسطینی شہری شہید ہوگیا تھا۔

غزہ میں خصوصی آپریشن کے لیے اسرائیلی فوج کی نئی یونٹ قائم

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں خصوصی عسکری کارروائیوں کے لیے نئی لڑاکا یونٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔