جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر جارحیت

’الشفاء ہسپتال ذبح خانہ بنا دیا گیا، فلسطینیوں کا قتل عام روکا جائے‘

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر‘ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس اور اس کے گردونواح میں "اسرائیلی" قابض فوج کی طرف سے جاری فلسطینیوں کا قتل عام کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

یمن پر جارحیت، بائیڈن کو امریکی آئین شکنی کے الزامات کا سامنا

امریکن بلومبرگ ایجنسی نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو جمعہ کی صبح سویرے یمن کے خلاف امریکا اور برطانیہ کی جانب سے شروع کی گئی جارحیت کی وجہ سے ڈیموکریٹک پارٹی کے بعض ارکان کی جانب سے الزامات کا سامنا ہے۔

قابض فوج غزہ میں نسل کشی اور اپنے جرائم چھپانے کی مرتکب

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے کل جمعرات کو تصدیق کی کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف نسل کشی اور نسلی تطہیر کے متعدد جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ قابض فوج شہداء کی لاشیں چرا کر انہیں انہیں اپنے گھناؤنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے مسخ شدہ اور نامعلوم لاشیں قرار دے کر اپنے جرم کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔

حماس کے بغیرکوئی فارمولا قبول نہیں، عالم اسلام اٹھ کھڑا ہو: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کل بدھ کی شام کہا ہے کہ حماس اور مزاحمتی دھڑوں کے بغیر غزہ میں کوئی بھی انتظامی منصوبہ ایک سراب اور دھوکہ ہوگا"۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں حماس ایسے کسی بھی پلان کے لیے تیار ہوگی جس کا مقصد غزہ پر جارحیت روکنا ہوگا۔

فلسطینیوں کو بے دخل کرنے ہرصہیونی سازش ناکام بنائیں گے:الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی غاصب فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنا چاہتے ہیں مگر ہم دشمن کی ہرسازش کو بری طرح ناکام بنائیں گے۔

قابض فوج نے مغربی کنارے سے 15 فلسطینی گرفتار کر لیے

آج پیر کو اسرائیلی قابض فوج نے جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل گورنری میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی مہم شروع کی جس میں ایک بچے سمیت 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بچوں کی شہادت پر سماجی رہنما کا اظہارِ مذمت

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے حقوقِ انسانی کی سابق سربراہ مشیل باشیلے نے ایک بیان جاری کیاہے جس میں رواں سال اب تک مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں خصوصاً بچوں کی بڑی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اردنی علما کا غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کا مطالبہ

ہفتے کے روز اردن میں "اخوان المسلمین" کے شریعہ علماء کی کونسل نے قوم کے عوام سے غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت پراپنے غصے اور مذمت کا اظہار" کرنے کا مطالبہ کیا۔

غزہ پر جارحیت کے دوران غرب اردن میں 11 فلسطینیوں کے قتل کا انکشاف

جُمعرات کو عبرانی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ مئی میں غزہ کی پٹی پر جارحیت کے دوران قابض فوج اور آباد کاروں کی مشترکہ ملیشیا نے ایک ہی دن میں 11 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔

غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری، شہدا کی تعداد 218 ہوگئی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں کا آج ساتواںروز ہے اور اب تک اسرائیلی دہشت گردی میں218 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔