جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر بمباری

اسرائیلی فوج نے غزہ پر دوبارہ بربریت شروع کردی، مزید درجنوں شہید

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر آج جمعہ کے روز اپنی بربریت کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔ تازہ بمباری میں درجنوں نہتے فلسطینی جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں شہید ہوگئے ہیں۔

یورپی ممالک ہمیں غزہ میں نسل کشی کا مجرم نہ بنائیں: ہسپانوی وزیر

ہسپانوی سماجی حقوق کے قائم مقام وزیر لون پلارا نے یورپی یونین کے ممالک کو خبردار کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی نسل کشی میں ملوث ہونے کے جال میں پھنس جائیں گے۔

سفاک اسرائیلی فوج نے غزہ میں قیامت ڈھا دی۔ چند گھنٹوں میں 324 شہید

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ علاقے میں صیہونی فوج کی ننگی جارحیت کے نتیجے میں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 126 بچوں اور 88 خواتین سمیت 324 شہری شہید کیے گئے ہیں جب کہ اس دوران 1788 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 232 فلسطینی شہید اور 1700 زخمی

طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہفتے کی صبح سے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کی مسلسل وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 198 فلسطینی شہید اور 1700 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

’مئی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے 3300 مکانات کو نقصان پہنچا‘

غزہ میں وزارت تعمیرات کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گذشتہ مئی میں غزہ کی پٹی پر صہیونی جارحیت کے نتیجے میں 3300 مکانات تباہ ہوئے، جن میں سے 120 مکمل طور پر تباہ، 120 جزوی طور پر تباہ ہوئے مگر وہ رہائش کے لیے موزوں نہیں۔ باقی مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔

لڑائی کا ایک دور ختم ہوا، ہماری تلواریں بے نیام ہیں:جوائنٹ کنٹرول روم

فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کےنمائندہ مشترکہ کنٹرول روم نے مزاحمت اور استقامت کےتازہ معرکے’حریت پسندوں کا انتقام’ کے اختتام پر کہا ہے کہ ہماری تلواریں اب بھی بے نیام ہیں۔ضرورت پڑنے پرہمارے مجاھدین دشمن فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیارہیں۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، جمعرات کو8 فلسطینی شہید کردیے گئے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی تازہ جارحیت کے تیسرے روز کل جمعرات کو مزید آٹھ فلسطینیوں کو شہید اور کئی شہریوں کو زخمی کردیا گیا۔ شہید ہونے والوں میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے متعدد کمانڈر بھی شامل ہیں۔

غزہ پرحملوں میں امریکی ساختہ اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے: اسلامی جہاد

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ رہائشی عمارتوں پر بمباری کی پالیسی دشمن کو فتح نہیں دے گی اور آنے والے حملے اس کی کمزوری اور شکست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمانڈر علی غالی کی شہادت سے راکٹوں کے حملے بند نہیں ہوں گے۔ القدس بریگیڈ جنگ کی آگ پھیلانے اور اس کا دائرہ وسیع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید چھ فلسطینی شہری شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے الگ الگ حصوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں کل بدھ کو مزید چھ فلسطینی شہری شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔

غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت، 15 شہید اور 11 عمارتیں تباہ

سرکاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت میں 15 افراد ہلاک اور 11 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔