چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں قتل عام

غزہ میں طبی عملے کا قتل عام جنگ میں ایک اہم موڑ ہونا چاہیے:ریڈ کراس

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (آئی سی آر سی) نے کہا ہے کہ "غزہ میں آٹھ پیرامیڈیکس کا قتل” پٹی میں صورت حال کی سنگینی کی ایک واضح یاد دہانی ہے۔ امدادی کارکنوں اور طبی عملے کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا حالانکہ ان کی جانوں کا تحفظ ضروری تھا۔ قابض […]

دنیا غزہ میں قتل عام کا تماشا دیکھنے کے بجائے نسل کشی روکنے کے لیے مداخلت کرے: شہری دفاع

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری قتل عام کے سلسلے کے بعد بین الاقوامی برادری سے پٹی میں خونریزی روکنے کے لیے فوری مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا، جن میں تازہ ترین خوفناک قتل عام تھا جس نے غزہ شہر کے مشرق میں […]

غزہ: شجاعیہ میں خواتین اور بچوں کا ہولناک قتل عام، 8 بچوں سمیت 35 نہتے شہری شہید

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین بدھ کی صبح قابض اسرائیلی سفاک فوج کے ہاتھوں شجاعیہ کے قتل عام میں شہید ہونے والوں کی تعداد آٹھ بچوں سمیت 35 ہو گئی ہے۔ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔ قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح الشجاعیہ محلے […]

غزہ میں بچوں کی دوائیں ناپید،اسرائیلی فوج کا لاشوں کو راکھ کرنے والے مہلک ہتھیاروں کا استعمال

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے فیلڈ ہسپتالوں کے ڈائریکٹر مروان الحمص نے پٹی کے اندر تیزی سے بگڑتی ہوئی صحت کی صورتحال کے تناظر میں "کھانے، پانی اور ادویات کے داخلے کی اجازت دینے کے لیے کراسنگ کو فوری طور پر کھولنے” کا مطالبہ کیا ہے۔ الحمص نے کہا […]

غزہ میں نسل کشی ،شہادتوں کی تعداد 50,846 تک پہنچ گئی

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 41 زخمیوں کو غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ وزارت صحت نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ 18 مارچ 2025ء سے اب […]

غزہ کے مشرق میں ایک رہائشی مکان پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 11 شہری شہید، 35 زخمی

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین آج بدھ کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں ایک نیا قتل عام کیا، جب جنگی طیاروں نے شجاعیہ محلے میں ایک آبادی والے مکان کو نشانہ بنایا۔ مقامی اور طبی ذرائع نے بتایا کہ 11 فلسطینی شہید ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جن میں 4 […]

غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، قتل عام کے24 ویں روز بچوں سمیت کئی شہری شہید

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنی جامع جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فلسطینی نسل کشی کو آج 24 واں روز ہے۔ آج بدھ کو بھی قابض فوج نے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھتے ہوئے قتل عام کیا۔ یہ قتل عام ایک ایسے […]

غزہ پرمسلسل بمباری اور ناکہ بندی کے سنگین نتائج برآمد ہو رہے ہیں،ادویات پر پابندی ہٹائی جائے:اقوام متحدہ

نیو یارک – مرکزاطلاعات فلسطین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دنیا اسرائیل کی مسلسل بمباری اور زندہ رہنے کے ذرائع کی کمی کی وجہ سے غزہ کے مکینوں کی زندگیوں کی تباہی کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ اسرائیلی ریاست انسانی زندگی کو مکمل طور پر […]

غزہ میں 24 گھنٹوں میں قابض فوج کے ہاتھوں قتل عام جاری، مزید 58 شہری شہید ، 213 زخمی

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 58 فلسطینی شہید اور 213 زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ 18 مارچ 2025 ءسے اب تک 1,449 فلسطینی شہید اور 3,647 زخمی ہوئے ہیں۔ […]

غزہ میں قتل عام کا 22 واں روز، مزید کئی خاندان شہید کردیے گئے

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنی جامع جارحیت کا سلسلہ آج 22 ویں روز بھی جاری رکھا ہے۔ ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے درجنوں فضائی حملے کیے اور گھروں کو مسمار کیا، جب کہ بنیادی خوراک کے سامان کے داخلے پر پابندی […]