
غزہ میں پرامن مظاہرین کو خون میں نہلا دیا گیا،10 شہید،1400 زخمی
ہفتہ-7-اپریل-2018
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے 10 فلسطینیوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کردیا ہے۔ طبی کارکنون کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز اسرائیلی افواج کے ہاتھوں دس فلسطینی مظاہرین شہید ہوئے، جب 1400 سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔