جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ محاصرہ

غزہ میں زخمیوں کی زندگیاں سنگین خطرے میں ہیں، عالمی ادارے کا انتباہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مظاہرین کو علاج کی سہولت میسر نہیں جس کے باعث ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

غزہ مظاہرین کی ہلاکتیں، ملادینوف کا تشویش کا اظہار

مشرق وسطیٰ میں اقوام متحدہ کے خصوصی معاون نکولائی ملادینوف نے خبردار کیا ہے کہ محاصرہ زدہ غزہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ انہوں نے غزہ کے عوام پر مسلط طویل محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش، 10 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پربحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10 شہری زخمی ہوگئے۔ یاد رہے کہ غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی یہ گیارہویں کوشش تھی جسے صہیونی حکام نے ناکام بنا دیا۔

فلسطینی مسجد اقصیٰ سے تعلق مضبوط بنائیں :امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کے امام اور ممتازعالم دین الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کے بعد پورے خطے کا مستقبل تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست موقع سے فایدہ اٹھا کر فلسطین میں یہودی بستیاں تعمیر کررہا ہے۔ انہوں‌ نے فلسطینی قوم پر زور دیا کہ وہ قومی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنائیں تاکہ صہیونی دشمن کو قبلہ اول کے خلاف سازشوں کا مزید موقع نہ ملے۔

حماس اور اسلامی جہاد کا غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ

فلسطین کی دونوں بڑی مزاحمتی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" اور اسلامی جہاد نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کے عوام پر مسلط کردہ انتقامی پالیسی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش، ایک فلسطینی شہید، 81 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور 81 شہری زخمی ہوگئے۔

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پر مشقیں!

فلسطین کے مقامی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر وسیع پیمانے پرمشقیں شروع کی ہیں۔

غزہ:ناکہ بندی توڑنے کی کوشش، اسرائیلی فائرنگ سے 32 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پربحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے اندھا دھنا فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 32 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

نہتے مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 7 شہید، سیکڑوں زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 7فلسطینی مظاہرین شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

غزہ کے حقوق کے لیے فلسطینی دوشیزہ کی بھوک ہڑتال!

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی پر جہاں ایک طرف قابض صہیونی ریاست نے پابندیاں عاید کررکھی ہیں تو وہاں دوسری طرف صدر محمود عباس کی انتقامی پالیسی کے تحت بھی غزہ کے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔