جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ محاصرہ

غزہ محاصرے کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں پر ھنیہ کی امیر قطر سے بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اساعیل ھنیہ نے قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور محصورین غزہ کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق ہونے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

غزہ میں رات کے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے2 فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیلی مظالم کےخلاف نکالی گئی ریلی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مصر نے 15 فلسطینیوں کوعمرہ کی ادائی کےلیے سعودی عرب جانے سےروک دیا

مصری حکام نے 15 فلسطینی عمرہ زائرین کو مصر میں داخل ہونے کے بعد انہیں واپس غزہ بھیج دیا۔ خیال رہےکہ غزہ کی پٹی سے 800 فلسطینی 5 سال سے عاید کردہ پابندی کے بعد پہلی بار عمرہ کی ادائی کے لیے حجاج مقدس جا رہے ہیں۔

غزہ غیر مسبوق انسانی المیے کی طرف بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کا محصور علاقہ غزہ کی پٹی غیر مسبوق انسانی المیے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

سنگین انسانی المیہ غزہ کے دروازے پر دستک دے رہا ہے: یو این مندوب

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب 'نیکولائے میلاڈینوف' نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے دروازے پر سنگین انسانی بحران دستک دے رہا ہے۔

ایندھن کے باعث 6 اسپتال بند، غزہ میں صحت کے سنگین بحران کا اندیشہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کو سپلائی کیے جانے والے ایندھن کی کمی کے باعث 6 اسپتال بند کردیے گئے ہیں۔ دوسری جانب غزہ کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ایندھن کی کمی باعث اسپتالوں کی بندش کے سنگین نتائج سے آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ایندھن کی سپلائی بحال نہ کی گئی تو غزہ میں صحت کے شعبے میں سنگین بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

غزہ محاصرے کے تسلسل کی صورت میں اسرائیل کے خلاف نئی تحریک کی دھمکی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ناکہ بندی کے خلاف سرگرم قومی کمیٹی نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ پرعاید کردہ پابندیاں ختم نہ کیں تو فلسطینی اس کے خلاف ایک نئی تحریک شروع کر سکتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بلا اشتعال فائرنگ، دو فلسطینی زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہرخان یونس میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ترکی کا محصورین‌ غزہ کے لیے ساڑھے آٹھ ٹن ادویات کا عطیہ

ترکی کی جانب سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر مالیت کی ساڑھے آٹھ ٹن ادویات کا عطیہ بھیجا ہے۔ ترکی کی جانب سے بھیجی جانے والی ادویات فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش، 47 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پربحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی فوج نے اندھا دھنا فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 47 شہری زخمی ہوگئے۔