جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ محاصرہ

غزہ میں تھیلیسیما کا شکار مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں

فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق اور فلسطینی میڈیکل ریلیف سوسائٹی نے غزہ کی پٹی میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انسانی حقوق گروپ کے مطابق غزہ کی پٹی میں دسیوں افراد تھیلیسیمیا کا شکار ہیں مگر ان کی زندگی بچانے والی بنیادی ادویات اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مسلط کردہ ناروا پابندیوں کی وجہ سے غزہ میں نہیں پہنچ رہی ہیں۔

غزہ میں تعمیر نو کے لیے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی فوری ضرورت

فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کردہ جنگوں کے نتیجے میں تباہی کے بعد تعمیر کے تمام منصوبے التواء کا شکار ہیں۔ فلسطینی حکومت کی طرف سے غزہ میں تعمیر نو کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ جمال الخضری نے کہا ہےکہ غزہ میں تعمیر نو کے لیے دو کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔

‘معرکہ فرقان’ کے 11 سال بعد بھی غزہ ۔ اسرائیل جنگ جاری

27 دسمبر 2008ء کو اسرائیلی فوج نے فلسطین کے محصورعلاقے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کی۔ یہ جنگ اس وقت مسلط کی گئی جب لاکھوں اہالیان غزہ پہلے ہی انتہائی سخت اور تباہ کن محاصرے کا شکار تھے اور وہاں پر نظام زندگی پہلے ہی مفلوج اور ابتر تھا۔

غزہ میں حق واپسی ریلیوں پراسرائیلی فائرنگ سے متعدد فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کےنتیجے میں متعدد بچوں سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔۔

غزہ: مظاہرین پراسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 37 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کےنتیجے میں متعدد بچوں سمیت 37 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

قابض صہیونی فوج کا پرندوں کے شکاریوں پر اشک آور گیس سے حملہ

قابض اسرائیلی فوجیوں نے مرکزی غزہ کے مشرق میں سکیورٹٰ دیوار کے ساتھ سرحدی علاقے میں نوجوان شکاریوں پر اشک آور گیس کے گولے پھینکے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اور قطری سفیر کی غزہ کے امور پربات چیت

فلسطین میں قطر کے سفیر اور غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی اور مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائی میلاڈینوف کے درمیان ملاقات میں غزہ کی پٹی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

فلسطینی نوجوان تخلیق کار غزہ محاصرے کو کیسے بیان کرتے ہیں؟

فلسطین کے علاقے غزہ کے گرد اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کردہ محاصرے کو 13 سال ہوچکے ہیں۔ محاصرے میں زندگی بسر کرنے والے غزہ کے باشندوں مناظر مختلف ہیں مگر ان کے مصائب و آلام ایک ہیں۔ کیا عام شہری، پیشہ ور، سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین، کاروباری حضرات سب کے سب بدترین مسائل اور پریشانیوں سے دوچار ہیں۔

رام اللہ اتھارٹی کی معاشی غنڈہ گردی،این جی اوز کے بنک اکائونٹ بند

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کے علاقے میں فلاحی شعبے میں کام کرنےوالی تنظیموں کےخلاف معاشی غنڈہ گردی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور غزہ میں کام کرنے والی کئی این جی اوز کے بنک اکائونٹ بدستور بند ہیں۔

غزہ:مظاہرین پراسرائیلی فوج کی فائرنگ فلسطینی نوجوان شہید،درجنوں زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کےنتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور کم سے کم 54 شہری زخمی ہو گئے۔