چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ محاصرہ

غزہ کو صرف ہمارے ذریعے امداد پہنچائیں:صدر عباس کا ترکی سے مطالبہ

فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ محصور علاقے غزہ کی پٹی کو رام اللہ حکومت کے ذریعے امداد پہنچائیں۔ انقرہ اپنے طورپر غزہ کی پٹی کی مدد سے گریز کرے۔

اسرائیل کا غزہ کی سرحد پرکنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر ایک گہری زیرزمین کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فلسطینی مزاحمت کاروں کو غزہ کی سرحد پر سرنگوں کی کھدائی سے روکا جاسکے۔

دو ماہ کے تعطل کے بعد غزہ کی پٹی کو سیمنٹ کی سپلائی بحال

اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے محصورعلاقے غزہ کی پٹی کو دو ماہ قبل سیمنٹ اور تعمیراتی سامان کی سپلائی روکے جانے کے بعد آج سوموار سے سیمنٹ کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔

اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا مرتکب قرار

فلسطین میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال کی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست ایک منظم حکمت عملی کے تحت معصوم پرفلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کررہی ہے۔

مزدوروں کا عالم دن، غزہ کے 70 فی صد مزدور پیشہ شہری غربت کا شکار

فلسطین میں جنرل لیبر فیڈریشن نے مزدوروں کے عالم دن کی مناسبت سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے 70 فی صد مزدور پیشہ شہری غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ میں 60 فی صد مزدور بے روزگار ہیں۔

امریکا غزہ کی ناکہ بندی کےخاتمے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے

فلسطینی سول سوسائٹی نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پرگذشتہ دس سال سے اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں کے اٹھائے جانے کے لیے صہیونی ریاست پردباؤ ڈالے۔

’بندرگاہ،ہوائی اڈہ، غزہ کو غرب اردن سے جدا کرنے کا سبب نہیں بنے گا‘

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بندرگاہ اور ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قیام کا مطالبہ صرف ان کی جماعت کا نہیں بلکہ یہ فلسطینی قوم اور تمام نمائندہ فلسطینی قوتوں کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں بندرگاہ اور ہوائی اڈے کے قیام کے معاملے کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنےدیا جائے گا۔

اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے لئے شرائط ماننا لازمی ہے: ترکی

ترکی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے دو اہم شرائط رکھی گئی ہیں۔ کسی بھی سمجھوتے سے قبل اسرائیل کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پرمسلط کردہ معاشی پابندیاں اٹھانے اور فریڈم فلوٹیلا حملے کے متاثرین کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔