
زیرحراست خواتین امدادی کارکنان سے اسرائیلی عقوبت خانوں میں تفتیش
جمعرات-6-اکتوبر-2016
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے محصورین کے لیے امدادی سامان کے ہمراہ آنے والی بین الاقوامی خواتین امدادی کارکنان سے اسرائیلی حراستی مراکز میں تفیش جاری ہے۔ ان خواتین امدادی کارکنوں کو صہیونی ریاست کی بحریہ نے گذشتہ شب غزہ کے قریب کھلے سمندر میں ایک کارروائی کے دوران اس وقت گرفتار کرلیا گیا تھا جب وہ ایک امدادی جہاز کے ساتھ غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے آ رہی تھیں۔ گرفتار خواتین کارکنوں کی تعداد 25 بتائی جاتی ہے۔ ان کی کوشش سے امدادی سامان کے ساتھ آنے والا جہاز’’زیتونہ‘‘ بھی یرغمال بنا لیا گیا ہے اور جہاز پر لادا گیا سامان لوٹ لیا گیا ہے۔