چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ محاصرہ

حماس کو فنڈنگ کے الزام میں ترک تنظیم کے فلسطینی ملازم کی گرفتاری

اسرائیلی فوج نے ترکی کے ایک امدادی ادارے کے فلسطینی ملازم کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جس پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ وہ ترکی سے فلسطینی تنظیم ’حماس‘ کو فنڈز منتقل کرنے میں ملوث رہا ہے۔

غزہ میں انسانی بحران کا ذمہ دار اسرائیل ہے:یو این مندوب

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن’اونروا‘ کے چیئرمین نے الزام عاید کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں موجود انسانی بحران کی اصل وجہ اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ محاصرہ ہے۔

غزہ کی ناکہ بندی کے اٹھانے کے لیے سلامتی کونسل کوقانونی پٹیشن ارسال

فلسطینی شہریوں کے بنیادی حقوق کی حمایت میں سرگرم بین الاقوامی باڈی کی طرف سےعالمی سلامتی کونسل کے 15 مستقل ارکان کو ایک قانونی پٹیشن ارسال کی گئی جس میں کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی پابندیوں کے خاتمے کے لیے موثراپنا کرداد ادا کریں۔

بجلی بحران پرعوام کا فلسطینی اتھارٹی کےخلاف احتجاج، حماس کا اظہار تشکر

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بجلی کا ہولناک بحران پیدا کرنے کے حقیقی ذمہ داروں کے خلاف شہریوں کے ہمہ گیراحتجاج پراسلامی تحریکک مزاحمت’حماس‘ نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سمندر میں ڈوبنے والے فلسطینی ماہی گیرکی لاش تیسرے روز بھی نہ مل سکی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کے تعاقب کے باعث تین روز سمندر میں کشتی ڈوبنے سے لا پتا ہونے والے فلسطینی ماہی گیر کی لاش تیسرے روز بھی نہ مل سکی۔

مصرمیں متعین ملائیشیا کے سفیر کا تین روزہ دورہ غزہ

مصر میں متعین ملائیشیا کے سفیر داتو کوجعفر گذشتہ روز فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے خصوصی دورے پرآئے جہاں انہوں نے غزہ میں مختلف تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ملائیشین سفیر اپنے تین روزہ دورے کے دوران غزہ میں کئی نئے منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔

جنگوں اور محاصرے نے غزہ میں تباہ کن نفسیاتی اثرات چھوڑے ہیں: یو این

اقوام متحدہ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جنگوں کے نفسیاتی اثرات کے حوالے سے ایک تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2014ء کے موسم گرما میں غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں تباہ کن نفسیاتی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

غزہ کا مسلسل محاصرہ جنگ کا موجب بن سکتا ہے:یو این

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا اسرائیل کی طرف سے مسلسل محاصرہ کسی بڑی کشیدگی اور جنگ کا موجب بن سکتا ہے۔

فلسطینی علماء کونسل کا غزہ پر مسلط معاشی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

فلسطین کے سرکردہ علماء نے اسرائیلی پابندیوں کے شکار علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی معاشی پابندیاں فوری طور پراٹھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دنیا بھر کی 80 تنظیموں کا غزہ کی پٹی میں انسانی المیے کے خطرے پرانتباہ

فلسطین کے جنگ سے تباہ حال اور اسرائیل کی معاشی ناکہ بندی کے شکار علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے تعطل کے باعث ہزاروں افراد سنگین مشکلات کا شکار ہیں۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگرغزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی پابندیاں برقرار اور تعمیر اور بحالی کا عمل بدستور تعطل کا شکار رہا تو اس کے سنگین نتائج رونما ہوں گے اور غزہ میں انسانی المیہ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔