ماہ صیام، معاشی کساد بازاری اور غزہ کے عوام کی قوت خرید!
جمعرات-25-مئی-2017
ماہ صیام کی آمد آمد ہے اور فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کردہ معاشی اوراقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں کساد بازاری اپنے نقطہ عروج پر ہے۔ کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں۔ اشیائے ضروریہ کی طلب اور رسد میں واضح فرق موجود ہے۔ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کے فیصلے نے ہزاروں خاندانوں کی قوت خرید کو براہ راست اور بالواسطہ طور پر متاثر کیا ہے۔