
غزہ میں مریض جاں بلب، اتھارٹی کے صہیونی اسپتالوں کے لیے عطیات
جمعرات-15-جون-2017
ایک ایسے وقت میں جب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بدترین بریک ڈاؤن، اسپتالوں میں طبی سہولیات کے فقدان اور ادویہ کی شدید قلت کے باعث مریض سسک سسک کر جان دینے پرمجبور ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی اسرائیل نوازی کاعالم یہ ہے کہ اسرائیلی اسپتالوں کو فلسطینی عہدیدار چوری چھپے عطیات دے کر فلسطینی قوم کی امنگوں کا خون کررہے ہیں۔