جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ محاصرہ

اسرائیل کی دس سالہ ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ کو 16 ارب ڈالر کا نقصان

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2006ء سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی پابندیوں بالخصوص گذشتہ دس سال کے دوران صہیونی ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ کی معیشت کو 16 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ میں 85 فی صد غربت کی لکیر سے نیچے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ناکہ بندی کے اثرات کے خاتمے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ میں غربت کی شرح 85 فی صد تک پہنچ چکی ہے۔

اسرائیل نے غزہ اور غرب اردن میں آمد روفت کے تمام راستے سیل کردیے

قابض اسرائیلی فوج نے کل جمعہ سے یہودیوں کے عبرانی سال کے آغاز کےقریب آتے ہی غزہ اور غرب اردن میں آمد ورفت کے تمام راستے سیل کر دیے ہیں۔

قطر کی کوششوں سے غزہ میں حماس اور اسرائیل کشیدگی میں کمی پرمتفق

قطر کی کوششوں سے اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' اور اسرائیلی حکام کے درمیان غزہ کے علاقے میں کشیدگی میں کمی پراتفاق کیا گیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد اسرائیل نے غزہ کی بند کی گئی گذرگاہیں کھول دی ہیں اور غزہ کو بجلی اور ایندھن کی سپلائی بحال کردی ہے۔

قابض صہیونی حکام نے غزہ میں اشیاء کے داخلے پر پابندی عاءد کر دی

ایک فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ قابض اسرائیلی اتھارٹی نے اتوار کے روز فیصلہ کیا کہ خوراک اور طبی سامان کے علاوہ الکرامہ سرحدی کراسنگ کے ذریعے غزہ میں ہر قسم کے سامان کے داخلے پر پابندی عائد کرے گی۔

غزہ میں بے روزگاری کی شرح 60 فیصد کے قریب

فلسطینی رکن پارلیمنٹ اور محاصرہ کے خلاف پاپولر کمیٹی کے سربراہ جمال الخضری نے متنبہ کیا کہ 14 سالہ طویل ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں بے روزگاری کی شرح تقریبا 60 فیصد ہوگئی ہے۔

ناروے کی 80 تنظیموں کا غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ

یورپی ملک ناروے کی 80 انسانی حقوق تنظیموں نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سےعائد کردہ پابندیوں کو انسانیت کےخلاف جرم اور شہری آبادی کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف قرار دینے ہوئے ان پابندیوں کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کویت کی طرف سے فلسطینی وزارت صحت کے لیے ‘پی سی آر’ سسٹم کا تحفہ

خلیجی ریاست کویت کی طرف سے فلسطینی وزارت صحت کو 'کرونا' وائرس کی تشخیص کے لیے استعمال ہونے والے'پی سی آر' سسٹم حوالے کیا گیا ہے۔

کرونا وائرس کے باوجود غزہ کا محاصرہ انسانیت کے خلاف جرم ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے غزہ کی پٹی کے مسلسل محاصرے اور کرونا وائرس کے بحران کے باوجود غزہ کی اسرائیل کی جانب سے جاری ناکہ بندی کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا ہے۔

اسرائیلی پابندیوں سے غزہ کے بے روزگاروں کے شہر میں تبدیل

اسرائیلی حکومت کی طر ف سےفلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے عوام پر مسلط کی گئی اجتماعی پابندیوں کے نتیجے میں‌غزہ کا علاقہ بے روزگاروں کے شہر میں تبدیل ہوچکا ہے۔ مقامی فلسطینی عہدیداروں کا کہناہے کہ اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں بے روزگاری کا تناسب 70 فی صد سے زاید ہوچکا ہے۔