چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ محاصرہ

غزہ کے عوام 80% غذائی عدم تحفظ کے شکار!

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ محاصرے کے نتیجے میں اہالیان غزہ 80 فی صد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

فلسطینیوں میں مفاہمت کی مصری مساعی، گروپ چار کا خیرمقدم

فلسطینی تنظیموں کے درمیان مفاہمت کی کوششوں اور غزہ کی پٹی کے انتظامی امور فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کیے جانے کے اعلان کے بعد مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن کے لیے سرگرم عالمی گروپ چار نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ گروپ چار کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں میں مفاہمت اور غزہ کے امور فلسطینی حکومت کے سپرد کیے جانے سےمحصورین غزہ کے مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوگی۔

فریڈم فلوٹیلا اتحاد کا غزہ کی غیرقانونی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کے لیے سرگرم ’عالمی فریڈم فلوٹیلا الائنس‘ نے ایک بار پھر غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی پابندیوں کے باعث غزہ کے 80 %شہری خط غربت سے نیچے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی گیارہ سال سے مسلط معاشی پابندیوں کے باعث مقامی آبادی میں غربت کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کی مسلط کی گئی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کے 80 فی صد افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں۔

غزہ کے 96% عوام آلودہ پانی پینے پر مجبور:برطانوی اخبار

برطانوی اخبار ’دی انڈی پینڈنٹ‘ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شہریوں کو ملنے والا 96 فی صد پانی غیر محفوظ اور مضر صحت ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیر زمین آبی وسائل سیوریج کے باعث آلودہ ہو رہے ہیں اور مقامی آبادی اسی پانی کو پینے پر مجبور ہے۔

غزہ: معاشی بحران کے حل کے لیےہنگامی’یو این‘فنڈ کے قیام کا مطالبہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں کے خلاف سرگرم قومی کمیٹی کے سربراہ نے علاقے میں معاشی ابتری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یونانی جوڑے کا ’محبت نامہ‘غزہ کے ماہی گیر کو کیسےملا؟

محبت کا پیغام عام کرنے کے لیے دنیا میں مختلف انداز اپنائے جاتے ہیں۔ یونان سے تعلق رکھنے والے دو میاں بیوی نے ’پیام محبت‘ عام کرنے کے لیے ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا جس نےسب کو حیرت میں ڈال دیا۔

محمود عباس کے ساتھ مفاہمت کے لیے دروازے کھلےہیں:بردویل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے کہا ہے کہ جماعت کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی طرف سے غزہ میں سیکیورٹی اور سیاسی خلا سے متعلق تجویز زیرغور ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس نے قومی مفاہمت کے دروازے ایک لمحے کے لیے بھی بند نہیں کیے۔ تحریک فتح اور صدر عباس سمیت سب کے لیے مفاہمت کا دروازہ ہروقت کھلا ہے۔

محمود عباس کا غزہ پرمزید پاپندیوں،اسرائیل سے مذاکرات کا عندیہ

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے غزہ کی پٹی کے علاقے پر مزید پابندیاں عاید کرنے کا عندیہ دینے کے لیے صہیونی دشمن کے ساتھ نام نہاد امن مذاکرات کا ڈھونگ بحال کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

فلسطین کے 900 ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ اجتماعی سزا قرار

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی ہدایت پر غزہ کی پٹی میں محکمہ صحت کے 900 ملازمین کی قبل از وقت جبری ریٹائرمنٹ کے اعلان کے خلاف فلسطینی شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔