
محصورین غزہ کے صبرکا پیمانہ لبریز ہوچکا: موسیٰ ابو مرزوق
جمعرات-8-فروری-2018
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابومرزوق نے کہا ہے کہ غزہ کے دو ملین محصورین کے صبر کاپیمانہ لبریز ہوچکا۔
جمعرات-8-فروری-2018
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابومرزوق نے کہا ہے کہ غزہ کے دو ملین محصورین کے صبر کاپیمانہ لبریز ہوچکا۔
ہفتہ-3-فروری-2018
حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی نے محصورین غزہ پرختم کردہ ایک سابقہ ٹیکس’چالان سسٹم‘ بحال کرکے ان کے زخموں پر نمک پاشی کی نئی کوشش کی ہے۔
منگل-30-جنوری-2018
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ریڈ کراس‘ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کا شکار فلسطینی علاقہ غزہ تباہی کے دھانے پر ہے جو کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔
جمعہ-26-جنوری-2018
فلسطین میں فلاحی شعبے میں کام کرنے والے اداروں نے غزہ کی پٹی کو ’انسانی اعتبار سے آفت زدہ علاقہ‘ قرار دیا ہے۔ انسانی حقوق اور امدادی اداروں نے عالمی برادری اور زندہ ضمیر انسانیت پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کےعوام کو بچانے کے لیے فوری امداد فراہم کریں۔
ہفتہ-20-جنوری-2018
فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کے موجودہ زمینی حالات یہ اشارہ دے رہے ہیں کہ غزہ کو درپیش بحران ایک نئی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں۔ موجودہ بحرانوں کو سامنے رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ صہیونی دشمن اور اس کے حلیفوں نے مل کر غزہ کی پٹی کےعوام سے امید کی آخری کرن بھی چھین لی ہے۔ غزہ کے عوام کو ایک جاں گھسل اور مصائب سے بھرپور حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ غزہ کی پٹی کے عوام کو کوئی نہیں بلکہ ایک ہی وقت میں ان گنت بحرانوں کا سامنا ہے۔ ان مصائب اور بحرانوں کا آغاز معاشی بحران سے ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بے روزگاری، تنخواہوں کی عدم ادائیگی، محاصرہ اور غزہ پر اسرائیل کی فوجی جارحیت کےاشارے تمام ایک سےبڑھ کر ایک بحران ہیں۔
ہفتہ-23-دسمبر-2017
اسرائیلی ریاست کی گیارہ سال سے مسلسل ظالمانہ پابندیوں کے شکار فلسطینی علاقےغزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے سویڈن کی ایک امدادی تنظیم نے بحری امدادی قافلہ غزہ روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جمعہ-15-دسمبر-2017
اسرائیلی فوج کے ایک سینیر جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا تختہ الٹنے اور حماس کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی سازش بری طرح ناکام رہی ہے۔
بدھ-15-نومبر-2017
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے جنگ مسلط کیے جانے کے خطرات ہمہ وقت منڈلاتے رہتے ہیں۔ صہیونی ریاست کی طرف سے بہ ظاہر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر کسی نئی فوج کشی کے لیے تیار نہیں تاہم دو ہفتے قبل غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ پر بمباری میں 12 فلسطینی مجاھدین کی شہادت کے بعد حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں۔
بدھ-15-نومبر-2017
قابض صہیونی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ فوج نے غزہ کی پٹی سے متصل سب سے بڑی یہودی کالونی’گوش ڈان‘ میں فلسطینیوں کے ممکنہ راکٹوں کو روکنے کے لیے خود دفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘ نصب کردیا ہے۔
جمعرات-26-اکتوبر-2017
اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے اطراف میں مشقیں شروع کی ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے اسرائیلی فوج کی بھاری نفری غزہ کے قریب ایک میدان میں جمع کی گئی جس کے بعد فوج نے مشقوں کا آغاز کردیا۔