چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ محاصرہ

آج سے رفح گذرگاہ تین روز کے لیے کھولنے کا مصری فیصلہ

مصرمیں قائم فلسطینی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے انہیں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ ’رفح کراسنگ‘ کو آج جمعرات سے ہفتے کی شام تک تین دن تک دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولاجائے گا۔

’حق واپسی مارچ‘ کے 7 اہم اہداف!

فلسطینی پناہ گزینوں کی چھ ہفتوں پر مشتمل تحریک ’حق واپسی‘ اور اس حوالے سے مظاہروں، ریلیوں اور دیگر سرگرمیوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ 30 مارچ جمعہ کے روزسےفلسطین میں 42 ویں یوم الارض کے موقع پر جب غزہ سمیت فلسطین کے دوسرے علاقوں میں ’واپسی مظاہروں‘ کا آغاز ہوا تو اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے 18 فلسطینیوں کو شہید اور 1500 کو زخمی کردیا۔ یوں اس تحریک کا آغاز وحشیانہ قتل عام سے ہوا۔ آج یہ تحریک اپنے دوسرے ہفتے میں داخل ہوچکی ہے۔

حماس کی غزہ میں نادار شہریوں میں ایک ملین ڈالرکی نقد امداد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی کے علاقے میں رہنے والے نادار اور غریب شہریوں میں ایک ملین ڈالر کی نقد امداد تقسیم کی ہے۔ حماس کی جانب سے حالیہ عرصے کے دوران نقد امداد کی تقسیم کی یہ تیسری قسط ہے۔

ہیومن رائیٹس واچ کا غزہ میں قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حال ہی میں ’یوم الارض‘ کے موقع پر صہیونی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف نے ’حق واپسی‘ مارچ روکنے کی خود نگرانی کی

تیس مارچ کو فلسطین میں ’یوم الارض‘ کے موقع پر نکالی جانے والی فلسطینی ریلیوں کے خلاف صہیونی فوج کے آپریشن کی نگرانی اسرائیلی آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے خود کی۔

اسرائیل بمباری سے غزہ میں ’واپسی ملین مارچ‘ روکنا چاہتا ہے: حماس

سلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے باور کرایا ہے کہ صہیونی ریاست بمباری اور میزائل حملوں کے ذریعے غزہ کی پٹی میں آئندہ جمعہ کو ہونے والے ’واپسی ملین مارچ‘ کو روکنا چاہتا ہے۔

غزہ کے خلاف انتقامی اقدامات جنگی جرم ہیں: انسانی حقوق گروپ

برطانیہ میں قائم عرب وانسانی حقوق آرگنائزیشن نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف انتقامی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

عباس کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف غزہ کے عوام سراپا احتجاج

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف حالیہ انتقامی اقدامات کے خلاف عوام احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

غزہ کے 72% شہری غذائی عدم تحفظ کے شکار:یو این

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ محاصرے کے نتیجے میں اہالیان غزہ 72 فی صد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

غزہ کے لیے امریکی امدادی مشن کے پیچھے کیا راز ہے؟

کل منگل کو واشنگٹن میں امریکا کی میزبانی میں محصور فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے محاصرے کے خاتمے کے حوالے سے ایک کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کانفرنس میں فلسطینی اتھارٹی کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا جب کہ اسرائیل، خلیجی ممالک میں سعدی عرب، امارات، قطر، بحرین، ، سلطنت اومان اور مصر کے مندوبین شریک تھے۔