چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ محاصرہ

اسرائیلی فوج نے بیت حانون گذرگاہ سے فلسطینی تاجر گرفتار کرلیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے درمیان بیت حانون گذرگاہ سے جمعہ کی شام ایک فلسطینی تاجر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اسرائیلی پابندیاں، غزہ کی صنعت تباہی کے دھانے پر!

دو ہفتے قبل اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اورمقبوضہ مغربی کنارے کے درمیان تجارتی آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی ’کرم ابو سالم‘ گزرگاہ مکمل طور پر بند کردی تھی۔

اسرائیل نے غزہ کو گیس اور تیل کی سپلائی دوبارہ بند کر دی

قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کو تیل اور گیس سمیت ایندھن کی دیگر اقسام کی سپلائی دوبارہ بند کر دی ہے، جس کے نتیجے میں غزہ میں گھروں میں استعمال ہونے والی گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

ناروے نے امدادی جہاز روکنے پراسرائیل سے وضاحت طلب کرلی

ناروے کی حکومت نے انسانی حقوق کی تنظیموں کے زیراہتمام غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کے دوران امدادی کشتیوں کو روکنے اور ان پر سوار امدادی کارکنوں کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

صہیونی فوج کی بحری قذاقی، غزہ کی ناکہ بندی توڑنے والی کشتیاں لوٹ لی

اسرائیلی بحریہ نے اتوار کو غزہ کی پٹی کی سمندری ناکا بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے یورپی امدادی کارکنان کی ایک کشتی پکڑ لی ہے۔ کشتی پر ناروے کا پرچم لہرا تھا۔

پورے خطے کا امن غزہ کی پٹی کے امن سے مشروط ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے مرکزی رہ نما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صہیونی ریاست کے خلاف فلسطینیوں کے مزاحمتی حملے، غزہ میں پرامن احتجاج اور آتش گیر کاغذی جہازوں کے حملے جاری رہیں گے۔

غزہ کی ناکہ بندی توڑنے والے بین الاقوامی کارواں منزل کی جانب روانہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے سرگرم بین الاقوامی انسداد معاشی ناکہ بندی کمیٹی کا کہنا ہے کہ غزہ کے لیے عالمی بحری امدادی قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ وہ آج شام اور کل سوموار کی صبح غزہ کےساحل پر لنکر انداز ہوگا۔

صہیونی حکام نے سامان سے لدے 3000 ٹرک غزہ داخلے سے روک دیے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے سرگرم پپیلز کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 19 روز کے دوران صہیونی حکام نے غرب اردن سے سامان سے لدے 3000 ٹرک غزہ داخلے سے روکے۔

نہتے مظاہرین پرصہیونی فوج کی شیلنگ،2 فلسطینی شہید، 250 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز فلسطینیوں کی ایک ریلی پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں مزید دو فلسطینی شہری شہید اور اڑھائی سو زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی پابندیوں کے باعث غزہ میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن

اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ پابندیوں کے باعث علاقے میں بجلی کا بحران مزید گھمبیر ہوگیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق غزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ک دورانیہ سولہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔