پنج شنبه 01/می/2025

غزہ عملہ

رام اللہ سرکار کا ملازمین پر نیا وار،6 ہزار ملازمین جبری ریٹائر

فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت حکومت نے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین پر ایک نیا وار کیا ہے جس کے تحت چھ ہزار سے زاید ملازمین کو جبرا ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہزاروں فلسطینیوں کا وزیراعظم رامی الحمد اللہ سے استعفے کا مطالبہ

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں رام اللہ حکومت کے ماتحت کابینہ کے سربراہ رامی الحمد اللہ سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

رام اللہ اتھارٹی کے استحصالی اقدام سے متاثرہ ملازمین!

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کی پٹی کے ہزاروں ملازمین کی تنخواہوں میں اچانک 30 فی صد کمی نے فلسطینی عوامی، سیاسی، سماجی اور سرکاری حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ غزہ کی پٹی میں رام اللہ اتھارٹی کی انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھنے والے سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور وہ تنخواہوں میں کٹوتی واپس لینے کے لیے پرزور مطالبہ کررہے ہیں۔ فلسطین کی نمایاں سیاسی قیادت حتیٰ کہ تحریک فتح کے غزہ کی پٹی میں نمائندہ رہ نماؤں نے بھی سرکاری ملازمین کی تن خواہوں میں کمی کو ملازمین پرمعاشی بم گرانے کے مترادف قرار دیا ہے۔