چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ جنگ

جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے نئے اسلحے کو آزمانا شروع کردیا

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیا تیار کردہ اسلحہ آزمانا شروع کردیا ہے۔ وہ فلسطینی عوام کے خلاف لڑائی کے دوران اسرائیلی ہتھیاروں کو "میدان میں ٹیسٹ" کے طور پر فروغ دے کر اپنی معیشت کے نقصانات کی تلافی کی کوشش کررہی ہے۔

اسرائیلی فوج کی صفوں میں مکمل افراتفری پائی جا رہی ہے: سینیر عہدیدار

اسرائیلی ریزروفوج کے ایک سینیر افسر نے خبردار کیا ہے کہ عبرانی میڈیا اس بڑے بحران کو نظر انداز کر رہا ہے جس کا سامنا قابض فوج کو غزہ کی پٹی میں زمینی جنگ کے آغاز سے ہی کرنا پڑ رہا ہے۔

غزہ میں لڑائی کے دوران اسرائیل کی 601 ویں بٹالین کا ڈپٹی کمانڈر ہلاک

​منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران "میجر" کے عہدے کے ایک افسر کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔​

شمالی غزہ میں ایک اور اسرائیلی فوجی افسر ہلاک، قابض فوج کا اعتراف

اسرائیلی قابض فوج نے شمالی غزہ میں لڑائیوں میں ایلیٹ "شالدگ" یونٹ کے میجر کے عہدے کے دوسرے افسر کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔قابض فوج نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ "گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لڑائیوں میں دو افسران اور دو فوجی ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ 10 دیگر زخمی ہوئے۔"

غزہ جنگ میں زخمی اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 2797 ہو گئی

اسرائیلی قابض فوج نے منگل کو تصدیق کی کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی میں اس کے فوجیوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 2797 ہو گئی ہے۔

پیرس اجلاس کی تجاویز ملی ہیں، سوچ کر جواب دیں گے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سر براہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ انہیں پیرس سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے تجویز موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کے روز بتائی ہے۔

دشمن تنہا ہوچکا، فلسطینی مجاھدین میدان جنگ میں ثابت قدم ہیں: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کی کال کے جواب میں "عالمی اعتکاف" پروگرام کے دوران عرب اور اسلامی قوم کے نام ایک پیغام بھیجا ہے۔

ایران نےخلیج عمان میں امریکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

اسلامی جمہوریہ ایران نے جمعرات کو بحیرہ عرب کی خلیج عمان میں ایک امریکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق کی ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ تہران نے عدالتی حکم کے مطابق خلیج عمان میں امریکی خام تیل کے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا۔​

ایک ہفتے کے دوران 22 فوجیوں کو ہلاک اور 42 گاڑیاں تباہ کیں:القسام

​اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ بریگیڈ کے سپاہی گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ​22اسرائیلی قابض فوجیوں کو ختم کرنے میں کامیاب ہوئے۔​

جنگ روکو اور ہمیں اپنے گھروالوں سے ملاؤ: غزہ میں یرغمالی کا پیغام

غزہ میں سات اکتوبر سے قید اسرائیلی یرغمالی ایلاد کتزیرنے ایک جاری کی ویڈیو میں اپیل کی ہے کہ اس کی رہائی کے لیے کوشش کی جائے۔ ایلاد کتزیر ایک اسرائیلی کسان ہیں اور تین ماہ سے اسلامی جہاد نامی مزاحمتی تحریک کی قید میں ہیں۔