جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ جنگ

دوحہ میں حماس کے دفتر کے حوالے سے رپورٹس غلط ہیں: قطر

قطر کی وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری نے دوحہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے دفتر کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ریاست قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ثالثی سے دستبرداری کے بارے میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

اسرائیل:سات ہزارمذہبی یہودیوں کی فوج میں بھرتی کے احکامات جاری کردیے

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے ایک سال کی نسل کشی کی جنگ کے بعد ریزرو فوجیوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے جلو میں قابض اسرائیلی فوج کے وزیر یوآو گیلنٹ نے 7000 حریدی یہودیوں کے لیے نئے بھرتی کے احکامات کی منظوری دی ہے۔

اسرائیلی فوج میں نفری کے پیش نظر نئی انجینئرنگ بٹالین کی تشکیل

قابض اسرائیلی قابض فوج نے جنگ کے دوران بڑی تعداد میں فوجیوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کے بعد فوج کی نفری پوری کرنے کے لیے ایک نئی انجینئرنگ بٹالین کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

غزہ میں قتل عام میں مدد، امریکہ 22 ارب ڈالرپھونک ڈالے

امریکن واٹسن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کی گئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ امریکیوں نے 7 اکتوبر2023ء کے بعد فلسطینیوں پر مسلط کی گئی جنگ میں قابض اسرائیلی ریاست کو جنگی اخراجات میں 70 فیصد تک مالی امداد فراہم کی جس کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف قتل عام کیا گیا۔

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ’انٹیل‘ اسرائیلی معیشت کے لیے خطرہ کیسے بنی؟

قابض اسرائیل میں وسیع پیمانے پر سرگرمیاں رکھنے والی عالمی کمپنی انٹیل کو درپیش شدید بحران کے اثرات سے اسرائیلی ٹیکنالوجی کے شعبے اور عمومی طور پر معیشت پر خوف کا غلبہ ہے، کیونکہ یہ شعبہ کمپنی کی فیکٹریوں کو بند کرنے اور بھاری سرمایہ کاری کو روکنے کے اثرات کا اندازہ لگا رہا ہے۔ گذشتہ برس سات اکتوبر کے بعد انٹل کی اسرائیل میں سرگرمیوں پر گہرا اثر پڑا ہے۔

قابض اسرائیل کے ٹینکوں کی مرمت، 164 ملین ڈالر امریکی امداد

امریکی محکمہ خارجہ نے قابض اسرائیلی ریاست کو 164.6 ملین ڈالر مالیت کے بھاری "ٹینک ٹریلرز" اور فوجی میدان میں استعمال کے لیے متعلقہ آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

غزہ میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو فوجی ہلاک، سات زخمی

آج بدھ کو قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ رفح کے جنوب میں ایک زخمی فوجی کو نکالنے کے مشن کے دوران بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے گرنے کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ان میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ غزہ کی پٹی 30 سال اس قسم کے طیارے کا پہلا مہلک حادثہ ہے۔

امریکہ جرائم میں شراکت دار،معاہدے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کےسینیر رہ نما اسامہ حمدان نے امریکی انتظامیہ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ نئی تجاویز پیش کرنے کے بارے میں امریکی صدر کے بیانات صرف میڈیا میں گردش کررہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نےجنگ کے بعد غزہ کا فوجی کنٹرول سنھبالنےکی مخالفت کردی

اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ عسکری قیادت نے جنگ کے بعد غزہ کا فوجی کنٹرول سنھبالنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کا فوجی کنٹرول اسرائیل پر بہت بھاری معاشی بوجھ بنے گا

غزہ جنگ بین الاقوامی نظام کے لیے ایک بریکنگ پوائنٹ ہے:گارڈین

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے غزہ میں جاری جنگ کے دوران عالمی نظام کو نظرانداز کرنے کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی ریاست مقبوضہ مغربی کنارے پر قبضہ کر کے اپنے آپ کو اور دوسروں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔د غزہ میں جاری جنگ میں عالمی قوانین اور نظام کےسقوط کاباعث بنے گی۔