جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ بمباری

اسرائیلی قتل عام: الدرج کالونی میں سکول پر بمباری، 100 سے زائد شہادتیں

مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سنیچر کو علی الصباح غزہ کے ایک سکول پر اسرائیلی حملے میں 100 سے زیادہ فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے، جبکہ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے حماس کے ایک کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ میں امریکی حمایت سے فلسطینی نسل کشی کی اسرائیلی جنگ کے 304 دن مکمل

غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف دس ماہ سے جاری نسل کشی کی جاری جنگ کے پیر کے روز 304 دن مکمل ہو گئے ہیں۔ یہ جنگ اسرائیل دنیا کے طاقتور ترین ملک اور اپنے سب سے بڑے اتحادی امریکہ کی مدد سے لڑ رہا ہے۔

اردن ، امارات اور مصر کا غزہ میں مشترکہ فضائی امدادی آپریشن

ایک مصری سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مصری فضائیہ نے امارات اور اردن کی شرکت کے ساتھ غزہ کی پٹی میں خوراک اور طبی امداد کی ایک نئی کھیپ پہنچائی۔ یہ امدادی سامان فضا سے طیاروں کے ذریعے گرایا گیا۔

یو این سیکرٹری جنرل کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پیر کو غزہ کی پٹی میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی دشمن طویل جنگ کے باوجود شکست فاش اٹھائے گا: حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اپنے اس دعوے کا اعادہ کیا کہ فلسطینیوں کو "وحشیانہ جارحیت اور نسل کشی کی جنگ کا سامنا ہے جس کی جدید تاریخ نے کبھی مشاہدہ نہیں کیا ہے"۔

غزہ میں فائر بندی میں مزید ایک روز کی توسیع پر اتفاق: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ میں اسرائیل کے ساتھ آج جمعرات کے روز کی جنگ بندی پر اتفااق کیا گیا ہے۔

اسرائیل غزہ میں جنگ نیتن یاھو کی عوامی حمایت کے حصول کی کوشش

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سینیر رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ کو عوامی حمایت کے حصول کے ایک مکروہ ہتھنکڈے کے طور پر استعمال کررہی ہے

غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کا آج جمعہ کی صبح سے نفاذ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں آج جمعہ کی صبح سات بجے سے اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی فورسز کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

غزہ پرعرب فوج کا کنٹرول مسترد، حماس سوچ کا نام اسے ختم کرنا ناممکن

اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے امور خارجہ ایمن الصفدی نے زور دے کر کہا ہے کہ اردن کسی بھی ایسی بات یا منظرنامے کو مسترد کرتا ہے جس میں غزہ جنگ کے بعد کے مرحلے اور اس پر جنگ کے خاتمے کے بارے میں بات کی گئی ہو.انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تجویز کردہ منظرنامے اس تناظر میں "غیر حقیقت پسندانہ اور مسترد کر دیے گئے ہیں۔

غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 10328 ہوگئی،26 ہزار زخمی

غزہ پر اسرائیلی بمباری کے 31 دنوں کے دوران کم از کم 10328 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔ ان میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 4237 ہے۔ یہ اعدادو شمار فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز جاری کئے ہیں۔