
عرب ممالک سے غزہ نقل مکانی کرنے والے فلسطینی بدترین غربت کا شکار
منگل-7-مارچ-2017
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں پناہ گزین کی حیثیت سے رہنے والے فلسطینی شہری بدترین غربت کا سامنا کررہے ہیں۔ ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پناہ گزین کی حیثیت سے کیمپوں میں رہنے والے 59 فی صد فلسطینی غربت کا شکار ہیں۔ غزہ کی پٹی میں بہ مشکل 22 فی صد فلسطینی خاندانوں کے پاس دو ماہ کی خوراک کا انتظام ہے۔