
اردن میں گرفتار بزرگ فلسطینی رہ نما 36 دن کے بعد باعزت رہا
جمعرات-6-اکتوبر-2016
اردن کی سیکیورٹی فورسز نے ایک ماہ سے زاید عرصے سے زیرحراست فلسطینی رہ نما اور تنظیم آزادی فلسطین کے سابق رکن غازی الحسینی کوباعزت رہا کردیا ہے۔ غازی الحسینی شہید فلسطینی لیڈر عبدالقادر الحسینی کے صاحبزادے اور یاسر عرفات مرحوم کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں اردنی پولیس نے 36 دن قبل عمان سے حراست میں لیا تھا۔ خرابی صحت اور عمر رسیدگی کے باوجود انہیں ایک ماہ سے زاید دنوں تک قید میں رکھا گیا اور آخر کار انہیں باعزت رہا کردیا گیا ہے۔