جمعه 15/نوامبر/2024

عیساویہ

اسرائیل کی القدس کے عیساوی خاندان کے خلاف انتقامی پالیسی جاری

قابض اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کے مزاحمتی "العیساوی" خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس خاندان کے بیٹوں کو ان کی سرزمین اور مقدسات سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہیں شہر سے دور کیا جا رہا ہے اور خاندان کے افراد کو ایک دوسرے سے ملنےسے محروم رکھاجاتا ہے۔ یہ خاندان 30 سال سےاپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی بار بار گرفتاریوں کی وجہ سے ایک دوسرے سے ملنے سے محروم ہے۔

اسرائیلی عدالت نے القدس میں مسجد کو شہید کرنے کا فیصلہ منجمد کر دیا

قابض اسرائیل کی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے العیساویہ میں التقوی مسجد کو منہدم کرنے کے فیصلے کو 14 فروری تک منجمد کرنے کا فیصلہ کیا۔

بیت المقدس میں اسرائیلی کارروائی، فلسطینی بھائی گرفتار، دوسرا طلب

قابض اسرائیلی پولیس نے جمعرات کے روز مشرقی بیت المقدس کے علاقے عیساویہ سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو اس کے گھر سے اچک لیا اور اس کے بھائی کوتفتیش کے لئے حاضر ہونے کا نوٹس تھما دیا۔

عیساویہ کے بچوں سے غیرانسانی صہیونی برتائو کے لرزہ خیز واقعات

فلسطینی بچوں کے ساتھ قابض صہیونی فوج اور پولیس کے مجرمانہ اور غیرانسانی سلوک کے واقعات کوئی نئی بات نہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی فوج کے جارحیت کے شکار قصبے العیساویہ کے بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی لرزہ خیز تفصیلات جاری کی ہیں۔

عیساویہ کے باشندوں کی استقامت مذموم صہیونی عزائم ناکام بنا دےگی:حنا

فلسطین میں رومن آرتھوڈوکس عیسائی چرچ کے پادری بشپ عطا اللہ حنا نے بیت المقدس کے علاقے عیساویہ کے فلسطینی باشندوں کے صہیونی ریاست کے خلاف جذبہ استقامت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عیساویہ کے فلسطینی باشندوں کی استقامت اور صبرو استقلال صہیونی ریاست کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔

فلسطینی نوجوان کی شہادت کے خلاف القدس میں احتجاجی مظاہرے

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان کی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے شہادت کے خلاف شہر میں فلسطینیوں‌ نے احتجاجی مظاہرے اور جلوس نکالے۔ دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔