جمعه 15/نوامبر/2024

عیسائی

سعودی عرب سے دوستانہ تعلقات کے قیام کے لیے تیار ہیں:روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے اور قونصل خانے پرحملہ کرنے والے چند سرپھرے عناصرتھے جن کی وجہ سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ تہران ریاض کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کے لیے کوشاں ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان خوش گوار تعلقات کے قیام کا خواہاں ہے۔

بیت المقدس میں گرجا گھر بھوک ہڑتالی اسیران سے یکجہتی کے مرکز میں تبدیل

اسرائیلی جیلوں میں صہیونی مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میں فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ عیسائی برادری بھی پیش پیش ہے۔ اس کا اظہار اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ بیت المقدس میں عیسائیوں کے مرکزی گرجا گھر میں سیکڑوں افراد نے اسیران سے یکجہتی کے لیے دھرنا دیا ہے۔

عیسائیوں کی اسرائیلی فوج میں بھرتی روکنے پر قید کا قانون منظور

اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] نے ایک نئے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس میں قرار دیا گیا ہے کہ جو شخص گرین لائن کے اندر رہنے والے عیسائیوں کو اسرائیلی فوج میں بھرتی ہونے سے روکنے کی مہم چلائے گا اسے جیل کی سزا کاٹنا ہو گی۔