چهارشنبه 30/آوریل/2025

عید الاضحیٰ

فلسطینی قوتوں کی عید الاضحیٰ پر قبلہ اول کو آباد رکھنے کی اپیل

مقبوضہ بیت المقدس کی دینی اور قومی قوتوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسجد اقصیٰ پر یہودی دھاووں کے پیش نظر قبلہ اول کو آباد رکھنے پر زور دیا ہے۔

’66 عیدیں صہیونی زندانوں میں گذارنے والے فلسطینی کا خواب‘!

اسرائیلی زندانوں میں ہزاروں فلسطینی قیدیوں میں سے سیکڑوں عشروں سے پابند سلاسل ہیں۔ انہی فلسطینی اسیران کے قاید کہا جاتا ہے۔ فلسطینی اسیران کےقایدین میں ایک نام ’ولید الدقہ‘ کا بھی ہے جومسلسل 33 سال سے اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں اور اب تک مسلسل 66 عیدیں اسرائیلی قید خانوں میں گذار چکے ہیں۔

لاکھوں فرزندان توحید کا فریضہ حج اختتامی مراحل میں!

دنیا بھر سے آئے ہوئے بیس لاکھ سے زیادہ فرزندانِ توحید حج کے رکن اعظم وقوفِ عرفہ کی تکمیل کے بعد مزدلفہ روانہ ہوگئے انہوں نے مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کیں اور پھر کھلے آسمان تلے رات گزاری۔

عید کے چوتھے روز اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں 5 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مخلتف شہروں میں عید کے چوتھے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید 5 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

حماس اور القسام کی جانب سے امت مسلمہ کو عید الاضحی کی مبارکباد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور اس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً فلسطینیوں کو عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع کی مبارکباد دی ہے۔