شنبه 16/نوامبر/2024

عید

فلسطینی بچوں کی عید کی خوشی میں مزاحمت کی جھلک!

دنیا بھر کی طرح فلسطینی بچے بھی عید کے موقع پر اپنے منفرد انداز میں عید کی خوشیاں مناتے ہیں مگر فلسطینی بچوں کی عید کی خوشیوں کو ایک گونہ انفرادیت حاصل ہوتی ہے۔ مظلوم فلسطینی بچوں کی عید کی سرگرمیوں میں بھی قابض صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت کی جھلک نمایاں ہوتی ہے۔

صہیونی ٹارچر سیلوں میں بند7000 فلسطینیوں کی عید

عید خوشی کا موقع ضرور ہے مگر ان لوگوں کے لیے جو آزادی کی فضاء میں سانس لیتے ہوں مگر ایک غاصب اور قابض ظالم کے ٹارچرسیلوں، کال کوٹھڑیوں میں پابہ زنجیر ہوں، جنہیں تنگ وتاریک غارنما تہ خانوں میں ڈالا گیا ہو اور انہیں یہ بھی معلوم نہ ہو سکے کہ سورج کب طلوع اور کب غروب ہوا۔ ایسے ستم رسیدہ قیدیوں کے لیے عید آئے اور گذر جائے تو وہ اس کی خوشی کیسے منائیں گے؟ ان کے لیے تو عید کا دن ایک نئی اذیت کا پیغام لے کرآتا ہے، جو اپنے والدین، بچوں، بہن بھائیوں، عزیزوں دوستوں سے دور زندانوں میں پابند سلاسل ہوں بھلا وہ عید کا لطف کیسے اٹھا سکتے ہیں۔ کچھ ایسی ہی کیفیت اس وقت اسرائیل کے ڈیڑھ درجن حراستی مراکز اور ٹارچرسیلوں میں بند 7000 فلسطینی اسیران کی ہے جو دن رات صہیونی ریاست کے بدترین مظالم کا شکار ہیں۔