جمعه 15/نوامبر/2024

عکرمہ صبری

’قبلہ اول میں آگ بجھاتے ہوئے جھلسے کپڑے آج بھی محفوظ ہیں‘

اکیس اگست 1969ء کو ایک انتہا پسند یہودی کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں آگ لگانے کی مذموم جسارت کو آج 47 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ یہ دن انسانی تاریخ کا ایک سیاہ روز ہے جب مسلمانوں کے پہلے قبلہ کو ایک جنوبی یہودی دہشت گرد نے نفرت کا نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی تھی۔

نمازیوں پر تشدد اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی ہے:عکرمہ صبری

قبلہ اول کے امام اور ممتازعالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے گذشتہ روز مسجد اقصیٰ میں نمازیوں اور معتکفین پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کئے گئے وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے نمازیوں اور معتکفین پر تشدد کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل اور اس کے تمام ریاستی ادارے منظم دہشت گردی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

یہودی مذہبی رہ نماؤں کے فتوے فلسطینی نسل کشی کا سبب ہیں: الشیخ صبری

فلسطین کے سرکردہ عالم دین، قبلہ اول کے امام اور فلسطین سپریم علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ یہودی مذہبی رہ نماؤں کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے حق میں جاری کردہ فتوے انتہا پسند یہودیوں کو فلسطینیوں کے قتل کی ترغیب دے رہے ہیں۔

فلسطینی قوم قبلہ اول کے دفاع اور تعمیرومرمت کے لیے اٹھ کھڑی ہو: صبری

فلسطین کے سرکردہ عالم دین اور قبلہ اول کے امام و خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت اور اس کے دفاع کے لیے کمرباندھ لیں اور مل کر مسجد اقصی کے خلاف جاری صہیونی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

علماء کی معراج کے موقع پر فلسطینیوں سے قبلہ اول میں حاضری کی اپیل

فلسطین کے سرکردہ علماء نے پوری قوم سے 27 رجب المرجب بہ روز بدھ 1437ھ کو واقعہ معراج کے موقع پر قبلہ اول میں اپنی حاضری یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ قبلہ اول کے امام وخطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ قوم قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوط بنائے تاکہ صہیونیوں کی مسجد اقصیٰ کو تقسیم کی سازشیں ناکام بنائی جا سکیں۔