
مسجد اقصیٰ کی بندش اسرائیل کی مذہبی جارحیت ہے:الشیخ صبری
ہفتہ-15-جولائی-2017
قبلہ اول کے امام وخطیب اور فلسطینی علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ کو بند کرنے اور فلسطینی نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے طاقت کےذریعے روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم اور مسلمان قبلہ اول سے کسی صورت میں دست بردار نہیں ہوسکتے۔ قبلہ اول کے گرد اسرائیلی فوج کی موجودگی اور مقدس مقام کا محاصرہ اسرائیل کی مذہبی جارحیت ہے۔