پنج شنبه 01/می/2025

عکرمہ صبری

القدس کی املاک چوری کرنے والوں کی نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ بیت المقدس کی تاریخی املاک، اراضی اور عمارتوں کو چوری چھپے صہیونی دشمن کے حوالے کرنے والوں کو نہ تو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں کفن دیا جائے گا۔

الشیخ عکرمہ صبری کئی گھنٹے حبس بے جا میں رہنے کے بعد رہا

قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور فلسطین کی سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری کو کئی گھنٹے حراستی مرکز میں حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔

‘دیوار براق’ وقف اسلامی، غیرمسلموں کا اس سے کوئی تعلق نہیں:فتویٰ

فلسطین کے ممتاز عالم دین اور قبلہ اول کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فتویٰ صادر کیا ہے جس واضح کیا ہے کہ 'دیوار براق' مسجد اقصیٰ کا اٹوٹ انگ اور وقف اسلامی مقام ہے جس کے ساتھ کسی غیرمسلم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

غزہ کے عوام کی ناکہ بندی فوری ختم کی جائے:الشیخ عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰٗ کے امام وخطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے غزہ کی پٹی کے دو ملین عوام پر عاید کردہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی پابندیوں کے فوری خاتمے پر زور دیا ہے۔

عید پرقوم تکافل اور دفاع مقدسات کی تحریک شروع کرے:عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور فلسطین کی سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ پر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرے اور دفاع مقدسات کے عزم کا اعادہ کرے۔

مُسلمان مُمالک’صدی کی ڈیل‘ کے جُرم میں شامل نہ ہوں:امام مسجد اقصیٰ

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کا نام نہاد امن امنصوبہ’صدی کی ڈیل‘ قضیہ فلسطین کے تصفیے اور قابض اسرائیل کی عمر کو طول دینے کی گہری سازش ہے۔

ماہ مقدس میں مسلمانوں کو عبادات سے روکنا، مکروہ عمل ہے: عکرمہ صبری

ماہ مقدس رمضان المبارک میں فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصی میں عبادات سے روکنا ایک قبیح عمل ہے جس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ کہنا تھا مسجد اقصی کے امام عکرمہ صبری کا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ یروشلم میں مسجد اقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی، فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاون جیسے اقدامات پر امام مسجد اقصی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

فلسطینی سائنسدانوں کا قتل سوچا سمجھا اسرائیلی منصوبہ:امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ فلسطینی اہل علم اور سائنسدانوں کا قتل اسرائیل کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کا مقصد فلسطینی کو باصلاحیت افراد سے محروم کرنا اور سائنسی ترقی کے میدان میں پیچھے دھکیلنا ہے۔ ان کا اشارہ ھال ی میں کالولمپور میں مسلح افراد کے حملے میں فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی البطش کی جانب تھا۔

اسرائیلی رُکن کنیسٹ ذات باری تعالیٰ کی مجرمانہ توہین کا مرتکب

اسرائیلی حکومت کے ایک سینیر عہدیدار اور انتہا پسند رکن کنیسٹ نے ایک اشتعال انگیز بیان میں نہ صرف فلسطینی قوم بلکہ پورے عالم اسلام کے جذبات کو مشتعل کردیا ہے۔

’ٹرمپ کے اعلان القدس پر عرب ممالک کا رد عمل بزدلانہ ہے‘

مسجد اقصیٰ کے خطیب اور سپریم اسلامک کونسل کےچیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ قبلہ اول کو یہودیانے کی اسرائیلی سازشوں اور امریکی اقدامات کے ذمہ دار عرب ممالک ہیں۔