جمعه 15/نوامبر/2024

عکرمہ صبری

اسرائیل مسجد اقصیٰ کو معبد میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: صبری

فلسطین کی سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئرمین اور مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ القدس اوقاف نے مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور بہ تدریج اپنے ہاتھ میں لینا شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کی طرف سے القدس اور مسجد اقصیٰ کے معاملات میں مداخلت کے سنگین نتائج پر تنبیہ کی۔

"فجرعظیم” مہم میں شرکت فلسطینیوں پر واجب ہے: عکرمہ صبری

فلسطین کے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطین بھرمیں کل جمعہ سے"فجرعظیم" مہم دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ اس مہم میں شرکت تمام فلسطینیوں پر واجب ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری اور دوسرے مرابطین قبلہ اول کی ڈھال ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کی قبلہ اول کے بے دخلی کے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الشیخ صبری اور القدس کے دیگر مرابطین قبلہ اول کے لیے ڈھال ہیں۔

اسرائیلی فوج کا الشیخ عکرمہ صبری کی رہائش گاہ پردھاوا

قابض صہیونی فوج کی بڑی تعداد نے گذشتہ شب تفتیشی کتوں کے ہمراہ مسجد اقصٰی کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا۔قابض فوج نے انہیں ان کے مسجد اقصیٰ کھولنے سے متعلق بیان پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

یہودیوں کو مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی اجازت خطرناک ہو گی:صبری

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی اجازت دی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کو کھولنا اس بات کا اشارہ ہے کہ صہیونی ریاست یہودی آبادکاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کی اجازت دینے کی تیاری کررہی ہے۔ اگر اسرائیل نے یہودیوں کے لیے مراکشی دروازہ کھول دیا تو ہزاروں فلسطینی خود ہی مسجد اقصیٰ کے دورسرے دروازے کھول دیں گے۔

اسرائیل کرونا کی آڑ میں القدس میں یہودی توسیع پسندی پرعمل پیرا ہے

مسجد اقصیٰ کےامام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کرونا وائرس کی آڑ میں القدس میں اپنے توسیع پسندانہ اور غاصبانہ منصوبوں کو آگےبڑھا رہا ہے۔

فلسطینی مسلمان ‘فجر عظیم’ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں: عکرمہ صبری

اقوام متحدہ کے امام وخطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مساجد میں نمازیوں‌کی تعداد میں اضافے بالخصوص نماز فجر میں نمازیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے جاری کردہ'فجر عظیم' مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مہم کو کامیاب بنائیں۔

قبلہ اول کی بے حرمتی کے پیچھے اسرائیلی فوج اور حکومت کا ہاتھ ہے

فلسطین کے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی سرکاری سرپرستی میں‌یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول پر یلغار اسرائیل کی مذہبی دہشت گردی ہے مگر فلسطینی قوم اسرائیلی جارحیت کے سامنے نہیں جھکے گی۔

قبلہ اول سے میری بے دخلی اسرائیلی نسل پرستی کا مظہر:عکرمہ صبری

فلسطین کے ممتاز عالم دین، فلسطین کی سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ اور مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے قبلہ اول سے اپنی بے دخلی کے اسرائیلی فیصلے کو'نسل پرستانہ' جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کی پابندیوں کو پائوں کی ٹھوکر پررکھتے ہیں۔

القدس کی املاک چوری کرنے والوں کی نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ بیت المقدس کی تاریخی املاک، اراضی اور عمارتوں کو چوری چھپے صہیونی دشمن کے حوالے کرنے والوں کو نہ تو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں کفن دیا جائے گا۔