جمعه 15/نوامبر/2024

عکرمہ صبری

یہودی آباد کاروں کے حملے مسجد اقصیٰ پر قبضے کی سازش ہے:عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کے صحن پر منظم دھاوے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنا مسلمانوں کے قبلہ اول پر قبضے کی گمرای کن کوشش اور سازش ہے۔

دشمن رسول اللہ کے ساتھ ہماری محبت کا ادراک نہیں رکھتا: عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری یہودی انتہا پسندوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے باب العامود کے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شام میں مجرمانہ گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دشمن کو ادراک ہی نہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

فلسطینی قبلہ اول کے ساتھ اپنا تعلق مزید مضبوط بنائیں: عکرمہ صبری

فلسطین کے ممتاز عالم دین علامہ الشیخ عکرمہ صبری نے سنہ 1948 کے مقبوضہ علاقوں اور مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے ساتھ ربط اور تعلق قائم رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہری قبلہ اول کو تنہا کرنے کی قابض ریاست اور یہودی انتہا پسندوں کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیں۔

مسجد اقصیٰ پر دھاوے غزہ کی شکست چھپانے کی اسرائیلی کوشش ہے: عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نےکہا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کو دھاووں کی اجازت دے کر اسرائیل غزہ کی پٹی پر شکست کو چھپانے اور شکست کو فتح میں بدلنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

فلسطینیوں پر دباو آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے:عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے بیت المقدس فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں پر مسجد اقصٰی میں داخلے پرپابندیاں ناقابل قبول ہیں۔ اگر القدس کے باشندوں پر دبائو برقرار رہا تو حالات آتش فشاں بن کر پھٹ سکتے ہیں اور اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی ریاست پرعاید ہوگی۔

القدس:انتخابات پرپابندی فلسطینی قوم کے جمہوری حق پرحملہ تصور ہوگا

فلسطین کے ممتاز عالم دین اور سپریم اسلامی کمیٹی کےچیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں پارلیمانی انتخابات القدس کی عرب اور اسلامی شناخت اور اس کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں انتخابات پر پابندی کو فلسطین میں انتخابات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

اسرائیل کرونا کی آڑ میں اپنے سیاسی عزائم آگے بڑھا رہا ہے: عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے خطیب اور سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیل کرونا کی وبا کی آڑ میں بیت المقدس اور فلسطینیوں کے خلاف اپنے مذموم سیاسی عزائم کی تکمیل کی کوشش کر رہا ہے۔

مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ عکرمہ صبری کی تُرک صدر طیب ایردوآن سے ملاقات

فلسطین کے ممتازعالم دین اور مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ عکرمہ صبری نے گذشتہ روز انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔

عکرمہ صبری کی مسجد اقصیٰ کو سیل کرنے صہیونی منصوبہ بندی پر وارننگ

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب ، سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ کرونا وبا کی آڑ میں اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے سیل کرنے کی کوشش کرنا ناقابل قبول، القدس کے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکنا اور یہودی آباد کاروں‌کو قبلہ اول پر دھاووں میں مدد فراہم کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

القدس بیروت کانفرنس کے فیصلوں پرعمل درآمد کا منتظر ہے:عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ بیروت میں‌ ہونے والی کل جماعتی فلسطین کانفرنس سے فلسطینی قوم کو بہت زیادہ تواقعات وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ القدس کو یہودیانے کی سازشوں سے بچانے اور مقدس مقامات کےدفاع کے لیے فوری اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔