جمعه 15/نوامبر/2024

عمر قید

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی قیدی کو عمر قید کی سزا

صیہونی ریاست کی ایک فوجی عدالت نے جمعرات کی صبح جنین کے قیدی احمد جمال قنبع کو عمر قید اور 26 سال اضافی قید کی سزا سنائی۔

فلسطینی شہری کو اسرائیلی عدالت سے دو بار عمر قید کی سزا

کل سوموار کو صہیونی فوجی عدالت نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں القسام بریگیڈ کے ایک سیل کے ایک رکن زید عامر کو دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی۔ زید پر الزام ہے کہ اس نے آٹھ سال قبل ایک شوٹنگ کی کارروائی میں آباد کاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

اسرائیلی جیلوں میں سزائے موت کے تحت قید فلسطینیوں کی تعداد 560 ہوگئی

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹرنے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست کی جیلوں میں عمر قید کی سزا پانے والے قیدیوں کی تعداد 560 تک پہنچ گئی ہے۔ گشتہ روز قبل اسرائیلی فوجی عدالت نے فلسطینی قیدی علا قبہا کے خلاف نئی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

نام نہاد اسرائیلی عدالت سے حماس کے کارکن کو دو بار عمر قید کی سزا

کل اتوارکو اسرائیلی ریاست کی نام نہاد "عوفر"فوجی عدالت نےاسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک رکن معاذ صالح النجار "حامد" کو دو بار عمر قید اور 10 لاکھ 90 ہزار شیکل جرمانے کی سزا سنائی۔

اسرائیلی فوج کے قتل کے الزام میں حماس کے چار کارکنوں کو عمر قید

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے سنہ 2019 میں ایک فوجی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے 4 کارکنوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ چاروں کارکنوں کے خلاف اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور انہیں قصور وار ثابت ہونے کے بعد کل منگل کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

فلسطینی رہ نما کی عمرقید کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے زیرحراست سرکردہ فلسطینی رہ نما نائل البرغوثی کی جانب سے عمر قید کی سزا کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر غور شروع کیا ہے۔

عمر قید کا سزا یافتہ فلسطینی قیدی اسرائیلی جیل میں قید تنہائی کا شکار

اسرائیلی جیل میں عمر قید کے تحت پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری انس کمال المسالمہ گذشتہ ایک ہفتے سے قید تنہائی میں ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اسیر کے اہل خانہ کی طرف سے بار بار اپیل کے باوجود صہیونی حکام نے ان کی قید تنہائی ختم نہیں کی ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی نوجوان کو عمر قید کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے 18 سالہ ایک فلسطینی نوجوان کو ایک یہودی آباد کار کے قتل کے الزام میں عمر قید اور 12 لاکھ شیکل جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔

فلسطینی مجاھد کو اسرائیلی عدالت سے چار بارعمرقید کی سزا فخر ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ایک نام نہاد فوجی عدالت کی طرف سے فلسطینی مجاھد عاصم البرغوثی کو دی گئی قید کی سزا پرفخر ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ تحریک آزادی اور غاصب دشمن کے خلاف مزاحمت میں برسوں کی قید کوئی قیمت نہیں۔ مجاھد عاصم البرغوثی کو ملک وقوم کی آزادی کے لیے لڑنے کی پاداش میں چار بار قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی نوجوان کو چار بارعمر قید کی سزا

اسرائیل کی عوفر نامی ایک فوجی عدالت نے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے کوبر قصبے سے تعلق رکھنے والے اسیر عاصم عمر البرغوثی کو چار بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔