چهارشنبه 30/آوریل/2025

عمان

اردن کا اپنی سرحد کے قریب اسرائیلی ہوائی اڈے کےقیام پر اعتراض

اردن نے باضابطہ طور پر اپنی سرحد کے قریب اسرائیل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قیام پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ اردن کی سرحد کے قریب صہیونی ریاست کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ عمان کے لیے مشکلات پیدا کرے گا۔

عمان حکومت دفاع قبلہ اول کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے:اردنی ٹریڈ یونینز

اردن کی پیشہ ور تنظیموں اور ٹریڈ یونینز کی جانب سے قبلہ اول کے خلاف اسرائیلی سازشوں کو کی روک تھام کے لیے حکومت سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

مکونو طوفان یمن اور اومان کے بعد سعودی عرب سے ٹکرا گیا

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق ’مکونو‘ نامی سمندری طوفان یمن کے ساحلوں اور ریاست اومان میں تباہی پھیلانے کے بعد جنوب مشرقی سرحد کی طرف بڑھتے ہوئے سعودی عرب کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔

طویل تعطل کےبعد اسرائیلی سفیر کی اردن آمد، ذمہ داریاں سنھبال لیں

اسرائیل اور اردن کے درمیان کئی ماہ کے سفارتی تعطل کے بعد کل سوموار کو اسرائیل کے نئے سفیر نے عمان میں اپنی ذمہ داریاں سنھبال لیں۔ اسرائیل نے امیر فائسبورڈ کو اردن میں نیا سفیر مقرر تعینات کیا ہے۔

عمان میں امریکی سفارت خانے کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل

اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم امریکی سفارت خانے نے عارضی طور پر اپنی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

خالد مشعل کی والدہ کا عمان میں انتقال، حماس کا اظہار افسوس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی والدہ کل ہفتے کو اردن کے شہر عمان میں انتقال کر گئی ہیں۔ دوسری جانب حماس نے خالد مشعل کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مشعل اور ان کے خاندان سے تعزیت کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے آتش گیر بموں سے اردن کی بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ

اسرائیلی فوج کی جانب سے اردن کی سرحد پر نام نہاد سیکیورٹی کی وجوہات کی آڑ میں رات کے اوقات میں روشنی چھوڑنے والے آتش گیربموں کے پھینکے جانے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فصلیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں مقامی اردنی کسانوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔