
عباس ملیشیا نے حماس رہ نما اور سرکردہ عالم دین کو گرفتار کرلیا
پیر-17-اکتوبر-2016
فلسطینی اتھارٹی کےزیرانتظام سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما اور ممتاز عالم دین الشیخ علی عتیق کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب حماس نے اپنے رہ نما کی گرفتاری کو علماء کی توہین اور سیاسی انتقام کی بدترین کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔