جمعه 15/نوامبر/2024

علی خامنہ ای

حماس زندہ ہے، قیادت کی شہادت سے مزاحمت نہیں رکے گی: رہبراعلیٰ

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ شہید رہ نما یحییٰ السنوار نے سات اکتوبر کو قابض دشمن کو ایک زبردست دھچکا لگایا جسے خطے کی تاریخ سے مٹایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے السنوار کو مزاحمت اور جدوجہد کا روشن چہرہ قرار دیا اور جوظالم کے ظلم کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔

ایران جو ضروری ہے وہ کرے گا،جلد بازی سے کام نہیں لے گا:خامنہ ای

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمن اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور لبنانی حزب اللہ پر کبھی فتح حاصل نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران طاقت اور فیصلہ کن طریقے سے وہ کرے گا جو ضروری ہو گا۔ کمزوری دکھائی گے اور نہ ہی جلد بازی کریں گے۔

ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا ایران پرفرض ہے: خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کو تہران میں حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو شہید کرنے کی "سخت سزا" دے گا۔

ابراہیمی رئیسی کے ہیلی کاپٹرحادثے پر عوام پریشان نہ ہوں: خامنہ ای

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد اپنے پہلے بیان میں ایرانی عوام کو یقین دلایا ہے کہ ریاستی معاملات متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے عوام سے پریشان نہ ہونے کی اپیل بھی کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’’ارنا‘‘ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ وہ صدر رئیسی کی حفاظت کے لیے دعا کر رہے تھے جب وہ ہیلی کاپٹر لے کر جا رہے تھے۔

ایران کا کرونا کی ویکسین تیار کرنےکا دعویٰ

اسلامی جمہوریہ ایران نے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی اکبر ولایتی نے ایک بیان میں کہا کہ تہران نے کرونا وباء کے علاج اور اس کی آئندہ کے لیے روک تھام کی ویکسین تیار کرلی ہے۔ ایران میں یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیاگیا ہے جب دوسری طرف ملک کرونا کی سخت لپیٹ میں ہے اور اب تک ہزاروں افراد جاں بحق اور بیمار ہوچکے ہیں۔