جمعه 02/می/2025

علماء اسلام

عالم اسلام اور عرب دنیا فلسطین کے لیے سرحدیں کھول دیں:100 علما

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سےمسلط کی گئی جارحیت کےتناظر میں مسلم دنیا کے 100 علماء نے عرب اور مسلمان ممالک کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے اپنے ملکوں کی سرحدیں کھول دیں۔

مسلمان ممالک کے علما کا دفاع قبلہ اول کے لیے اعلان جہاد کا مطالبہ

مسلمان اور عرب ممالک کے ممتاز علماء کرام نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کو انسانی تاریخ کا سنگین جرم قراردیتے ہوئے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل دوستی سے باز رہیں۔ علماء نے مسلمان ملکوں پر زور دیا کہ وہ القدس اور مسجد اقصیٰ کے پنجہ یہود سے آزادی کے لیے جہاد کا اعلان کریں۔

دفاع الاقصیٰ کے لیے علماء اسلام کی نفیر عام کی اپیل!

بین الاقوامی علماء کونسل نے قبلہ اول کے دفاع کے لیے اور صہیونی ریاست کی غاصبانہ کارروائیوں اور جارحیت کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لانے کی اپیل کی ہے۔