
علامہ قرضاوی کی رحلت، فلسطین کی حامی ایک توانا آواز خاموش ہو گئی
جمعرات-29-ستمبر-2022
معروف عالمی دینی شخصیت ڈاکٹر یوسف قرضاوی کی دنیا کی رخصتی کی خبر سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے غم کی لہر دوڑ گئی۔ اس واقعہ سے فلسطین بھی تمام میدانوں میں حمایت کرنے والے سب سے بڑے دفاعی ستون سے محروم ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر قرضاوی کے الفاظ، کتابیں اور خطبات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ وہ فلسطین کی حمایت میں ہر محاذ پر ڈٹے رہے تھیں۔