مفسر قرآن اور ممتاز عالم دین علامہ الصابونی انتقال کر گئے
ہفتہ-20-مارچ-2021
عرب دنیا کے ایک ممتاز عالم دین اور مفسر قرآن الشیخ محمد علی بن جمیل الصابونی الحلبی المکی کل جمعہ کے روز 91 سال کی عمر میں ترکی میں انتقال کر گئے۔ اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے علامہ الصابونی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو عالم اسلام کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔