چهارشنبه 30/آوریل/2025

عقوبت خانے

شام کی جیلوں میں 1147 فلسطینی پناہ گزین پابند سلاسل

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شام کی سرکاری جیلوں میں 82خواتین سمیت 1147 فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن کے انجام کے بارے میں کوئی نہیں۔

’اریحا کا عقوبت خانہ جہاں سیاسی قیدیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں‘

وطن عزیز کی آزادی اور مقدسات کے دفاع کے لیے جدو جہد کرنے والے فلسطینی مجاھدین کی گرفتاریوں اور ان پر ہولناک تشدد کے لیے جرائم پیشہ غاصب صہیونی فوجی اور انٹیلی جنس درندے ہی کافی تھی مگر بدقسمتی سے اس باب میں فلسطینی اتھارٹی نے دشمن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے عقوبت خانے میں سیاسی کارکن پرہولناک تشدد، حالت نازک

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام ایک حراستی مرکز میں پابند سلاسل سیاسی کارکن اور شہید فلسطینی کے صاحبزادے پر عباس ملیشیا کے جلادوں نے وحشیانہ تشدد کیا ہے، جس کے نتیجے میں اسیر کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے اور اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنا پڑا ہے۔ ادھر الخلیل شہر میں قائم فلسطینی اتھارٹی کی جیل کے باہر سیکڑوں فلسطینیوں نے اسیران پر وحشیانہ تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔