چهارشنبه 30/آوریل/2025

عطااللہ حنا

عیسائی برادری یہودیوں کے اشتعال انگیز مارچ کو مسترد کرتی ہے: عطا اللہ

فلسطین میں عیسائی برادری کے سرکردہ مذہبی رہ نما عطا اللہ حنا نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز فلیگ مارچ کے انعقاد کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین کی عیسائی برادری صہیونیوں کے اس اشتعال انگیز مارچ کو مسترد کرتی ہے۔

انسانی حقوق کے مندوب کی فلسطین بدری ‘انسانی اقدار کی منافی’ ہے:حنا

فلسطین میں عیسائی برادری کے ایک سرکردہ رہ نما اور سیبسٹین آرتھوڈوکس آرچ بشپ عطا اللہ حنا نے فلسطین میں ہیومن رائٹس واچ کے مندوب عمر شاکر کی ملک بدری کو 'انسانی اقدار' کے منافی اقدام قرار دیا ہے۔

فلسطینی عیسائی رہ نما کی یہودیوں کے ہاتھوں کردار کشی کی مذمت

فلسطین میں عیسائی برادری نے یہودی آباد کاروں اور صہیونی تنظیموں کی طرف سے سرکردہ مذہبی رہ نما عطا اللہ حنا کی مسلسل کردار کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سرکردہ فلسطینی شخصیات کے خلاف جاری مذموم صہیونی مہم بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:حنا

فلسطین میں عیسائی برادری کے مذہبی پیشوا اور ممتاز مذہبی رہ نما بشپ عطاء اللہ حنا نے کہا ہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔ فلسطینی مسلمان اور عیسائی مل کر امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔

اسرائیلی ویزے پرالقدس آنے والے فلسطینیوں کے خیر خواہ نہیں: عطااللہحنا

فلسطین میں مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا اور آرتھوڈوکس چرچ کے بشپ نے عرب ممالک کی شخصیات کی طرف سے بیت المقدس میں صہیونی ریاست کے ویزے پرآمد ورفت کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ پالیسی کے تحت بیت المقدس کے دورے قبول نہیں ہیں۔

فلسطین کے سرکردہ عیسائی مذہبی پیشوا نے غزہ کا محاصرہ جنگی جرم قرار دیا

فلسطین میں عیسائی برادری کے سرکردہ مذہبی رہ نما اور رومن آرتھوڈوکس کے بشپ عطاء اللہ حنا نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ معاشی پابندیوں کو جنگی جرم کی ایک بدترین شکل قرار دیتے ہوئے اہالیان غزہ پرعاید پابندیاں فوری اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔