جمعه 15/نوامبر/2024

عصام یوسف

امریکا فلسطینی قوم کو سزا دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے: عصام یوسف

فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کی بہبود کے لیے قائم عالمی کمیٹی کے چیئرمین عصام یوسف نے امریکا کی فلسطینیوں کےحوالے سے پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا فلسطینی قوم کو ظالمانہ سزا دینے کی مجرمانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اجتماعی سزا فلسطینی قوم کے جذبہ آزادی کو مہمیز دے گی:عصام یوسف

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی نصرت اور مدد کے لیے سرگرم ’عالمی عوامی کمیٹی‘ کے چیئرمین اور سرکردہ سماجی کارکن عصام یوسف نے کہا کہ صہیونی ریاست کی جانب سے مسلط کی گئی اجتماعی سزا فلسطینی قوم کے عزائم کم زور کرنے کےبجائے ان کے جذبہ آزادی اور جدو جہد کو مزید تقویت دے گی۔ اسرائیل جیسے جیسے فلسطینیوں پرمظالم میں اضافہ کرے گا فلسطینی قوم کا آزادی کے لیے اصرار اتنا ہی بڑھتا جائے گا۔

انروا کی امداد میں کمی پر فوری ایکشن لیا جائے: عصام یوسف

عوامی کمیٹی برائے امداد غزہ کے سربراہ عصام یوسف نے انروا کی فنڈنگ میں کمی کے باعث فلسطینی مہاجرین کو پیش آنے والی مشکلات سے خبردار کیا ہے۔

’اذان پر پابندی، اسرائیل مساجد پر پابندی کی راہ ہموار کر رہا ہے‘

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کے لیے سرگرم بین الاقوامی قومی کونسل کے چیئرمین نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے پر پابندی عاید کریں تو فلسطینی اپنے گھروں پر لاؤڈ اسپیکر لگائیں اور ان پر اذان دیں۔

مصر انسانی ہمدردی کے تحت رفح گذرگاہ مستقل طورپرکھول دے:فلسطینی رہ نما

فلسطین کے سرکردہ سیاسی اور سماجی رہ نما نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوام گذرگاہ رفح کو مستقبل بنیادوں پر کھول دے تاکہ سرحد کے دونوں طرف پھنسے ہزاروں فلسطینیوں کو سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔