
عسیری اور قحطانی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ماسٹرمائنڈ ہیں: ترکی
جمعرات-26-مارچ-2020
ترکی کے پراسیکیوٹر جنرل نے اپنی تحقیقات میں سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کو انقرہ میں سعودی سفارت خانے میں دو اکتوبر 2018ء کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے میں دو سینیر سعودی شخصیات سعود القحطانی اور احمد عسیری کو قصور وار قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ اس جرم میں سعودی عرب کے 20 دوسرے ملزمان کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے براہ راست یا بالواسطہ طورپر خاشقجی کے قتل میں معاونت کی تھی۔