
حماس کے خلاف برطانوی فیصلہ فلسطینی عوام کے خلاف جرم: عزیز دویک
پیر-22-نومبر-2021
فلسطینی قانون ساز کونسل کے اسپیکر عزیز دویک نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کو برطانیہ کی طرف سے دہشت گرد تنظیم قراردینے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک کو مجرم قرار دینے کے برطانوی فیصلے کو فلسطینی عوام کے خلاف حد سے زیادہ جرم قرار دیا۔