چهارشنبه 30/آوریل/2025

عرب ممالک

اسرائیلی سفارتکار کے عرب ممالک کے خفیہ دوروں کا انکشاف!

اسرائیل کے مشہور روزنامے یدیعوت احرونوت کے نمائندے الیکس فش مین کے مطابق اسرائیلی حکومت کے سابق معاون یائوف موردیکائی نے اپنی مدت ملازمت کے دوران اکثر عرب ممالک کا دورہ کیا تھا۔

کیا عرب ممالک ’یونیسکو‘ میں اسرائیل کے معاون بن گئے؟

عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ اسرائیل پہلی بار عرب ممالک کو اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے ’یونیسکو‘ میں اپنا ساتھ ملانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

عرب ممالک ناخواندگی میں سر فہرست

دنیا بھر میں شرح خواندگی میں اضافے کے باوجود عرب ممالک اب بھی ناخواندگی میں دنیا میں سب سے آگے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 16 فی صد افراد ناخواندہ ہیں جب کہ عرب ممالک میں ناخواندگی کی شرح 27.1 فی صد ہے جو کہ دنیا کے دوسرے خطوں کی نسبت 11.1 فی صد زیادہ ہے۔

عرب ممالک کی اسرائیل سے تعلقات کے قیام کی کوششوں کی شدید مذمت

بعض عرب ممالک کی جانب سے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کی کوششوں پر فلسطینی سیاسی ، سماجی اور انسانی حقوق کے حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ فلسطین کے ممتاز دانشور اور بین الاقوامی تعلقات کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر باسم نعیم نے کہا ہے کہ عرب ممالک کی طرف سے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے جاری تگ و دو قابل مذمت ہے۔

عرب ممالک سے تعلقات ایک نئے انقلاب کا نقطہ آغاز ہے: نیتن یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پڑوسی عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا باب کھل رہا ہے جو دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ایک نئے انقلاب کا نقطہ آغاز ہو گا۔