چهارشنبه 30/آوریل/2025

عرب ممالک

عرب ممالک کی اسرائیل کےساتھ مشترکہ مشقیں، حماس کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بعض عرب ممالک اور مسلمان ملکوں کی اسرائیل کے ساتھ فوجی مشقوں میں شمولیت کی شدید مذمت کی ہے۔

عرب ممالک پر اسرائیلی کینسر خطے میں پھیلانے میں معاونت کا الزام

افریقی عرب تونس کی سب سے بڑی دینی درس گاہ اور الزیتونہ المعمور مسجد کے علما نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والے ممالک کی حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عرب حکمرانوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ دوستی کے ہاتھ بڑھانے سے خطے میں اسرائیلی ریاست کے توسیع پسندانہ کینسر کو پھیلانے میں مدد مل رہی ہے۔ اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات استوار کرنے کے اقدامات 'سنچری ڈیل' جیسے نام نہاد امن منصوبے کا حصہ ہیں۔

امریکا میں اسرائیل اور عرب ملکوں کے درمیان تعلقات کے خلاف مظاہرے

امریکا میں فلسطینی کمیونٹی اور عرب شہریوں کی طرف سے عرب حکومتوں اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ گذشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کے خلاف احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔

امریکاوعرب ملک تعاون نہ کرتے تو فلسطینی ہمیں بے دخل کردیتے:نیتن یاھو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امارات کے ساتھ معاہدے پر ہم سب بہت خوش ہیں۔ اس پیش رفت سےمشرق وسطی میں سیاحت اور تجارت کے راستے کھل گئے ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کا دائرہ بھی مزید وسیع ہوگا۔

عرب ممالک امریکی منصوبے کو ناکام بنانے میں مدد کریں: محمود عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ مشرق وسطیٰ کے امن منصوبے 'ڈی آف دی سنچری' کو مسترد کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات ختم کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہے کہ اسلحے کے بل پرامن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ عرب ممالک کو امریکی سازش کو ناکام بنانے میں ہماری مدد کریں۔

امریکا نے اسرائیل اور عرب ممالک میں تعلقات کے قیام کی کوششیں تیز کردیں

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت نے عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار کرانے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

عرب ممالک کے صحافیوں کے اسرائیل کےساتھ دوستانہ دوروں کی شدید مذمت

فلسطین نیشنل پریس کلب نےعرب ممالک کے صحافیوں کے صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ دوروں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عرب ممالک کا اسرائیل کے ساتھ اتحاد تباہی کا موجب بنے گا

بین الاقوامی علماء کونسل نے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ بڑھتے تعلقات کی کوششوں کے سنگین نتائج پر خبردار کرتےہوئے کہا ہے کہ عرب ملکوں کی اسرائیل کے ساتھ دوستی بہت بڑی تباہی اور قضیہ فلسطین کے تصفیے کا سبب بن سکتی ہے۔

نیتن یاھو عرب ممالک سے تعلقات کی قیمت پرانتخابات جیتنا چاہتےہیں:اخبار

اسرائیلی اخبار'معاریو' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو اپنی انتخابی جیت کا ذریعہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور وہ جلد ہی عرب ممالک اور مسلمان ملکوں کادورہ کریں گے۔

اسرائیل کی عرب ملکوں سے اڑھائی کھرب ڈالر مانگنے کی تیاری

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نےا نکشاف کیا ہے کہ حکومت عرب ممالک سے یہودیوں کی متروک املاک اور جائیدادوں کا معاوضہ طلب کرنے کی تیاری شروع کی ہے۔اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ صہیونی ریاست کےقیام کے بعد عرب ملکوں سے یہودی اپنی جائیدادیں چھوڑ کر اسرائیل میں آباد ہوئے اور ان کی املاک پر وہاں کی حکومتوں نے قبضہ کرلیا تھا۔