
کنیسٹ اذان سےگونج اٹھی،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش
منگل-15-نومبر-2016
اسرائیلی کابینہ کی جانب سے بیت المقدس اور شمالی فلسطین کی تمام مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پرپابندی کا قانون منظور کیے جانے کے بعد حالات کافی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ گذشتہ روز اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] کے اجلاس کے دوران عرب کمیونٹی کے نمائندہ ایک مسلمان رکن کنیسٹ نے صہیونی پارلیمنٹ کے ایوان میں اذان دے کر صہیونیوں کو یہ پیغام دئا ہے کہ فلسطینی مساجد میں اذان دینے پر پابندی کے کسی قانون کو قبول نہیں کریں گے۔