پنج شنبه 01/می/2025

عراق

نیتن یاھوکا عراق میں بمباری کی ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ عراق میں ایرانی تنصیبات پر کی گئی بمباری کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار ہیں۔

فلسطینی قوم کو بلیک میل کرنے کا کوئی فیصلہ قبول نہیں کریں گے:عراق

عراق نے باور کرایا ہے کہ بغداد فلسطینی قوم کے حق خود اردایت سمیت تمام دیرینہ حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔

اسرائیل کا عراق میں اسلحہ کے مراکز پر بمباری کا منصوبہ تیار

عراق کے انٹیلی جنس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے عراق میں ایرانی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کے اسلحہ کے مراکز پر بمباری کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

جہاز رانی کے تحفظ کی آڑ میں اسرائیل کی خلیج میں مداخلت قبول نہیں: عراق

عراق نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے اسرائیل کی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔ خلیجی ممالک خطے میں سمندری جہاز رانی کے تحفظ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسرائیل کی مداخلت کی کوئی گنجائش اور ضرورت نہیں۔

عراق کے شہر اربیل میں فائرنگ سے ترکی کے متعدد سفارت کار ہلاک

کل بدھ کے روز نیم خود مختار عراقی کردستان کے صدر مقام أربيل میں فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم تین ترک سفارت کار ہلاک ہو گئے۔ ادھر ترک ایوان صدر نے بدھ کے روز أربيل [عراقی کردستان] میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک سفارتکار کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

عراق میں پانی کی قلت نے پراسرار قدیم تہذیب کےآثار نمایاں کر دیے!

عراق کےشمال میں واقع موصل ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح نیچے جانے سے ایک پراسرار اور قدیم تہذیب کے آثار سامنے آئے ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ وارضیات بھی ان آثار کے بارے میں نہیں‌ جاتے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے موصل ڈیم کے اندر کسی پرانی تہذیب کے آثار کی موجودگی حیران کن ہے۔

عراقی لیڈر ایاد علاوی کے غزہ سے متعلق بیان پر فلسطینی سراپا احتجاج

فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے عراق کے نیشنل الائنس کے چیئرمین اور سرکردہ سیاست دان ایاد علاوی کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں‌ نے الزام عاید کیا ہے کہ غزہ میں مزاحمت کاروں نے خلیجی ممالک کے خلاف استعمال کرنے کے لیے بیلسٹک میزائل حاصل کیے ہیں۔

کشتی کے المناک حادثے پر اسماعیل ھنیہ کی عراقی صدر سے تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عراق میں گذشتہ روز کشتی کے المناک حادثے میں 70 سے زاید اموات پر عراقی صدر برھم صالح سے تعزیت کی ہے۔

عراق میں کشتی ڈوبنے سے 71 افراد لقمہ اجل بن گئے

عراق کے شہر موصل میں دریائے دجلہ میں ایک کشتی ڈوبنے سے تقریباً 71 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیل سے تعلقات کے قیام کی مخالفت پر سعودی عرب اور امارات کا اعتراض

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا عندیہ دیتے ہوئے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے خلاف اردن میں عرب پارلیمنٹ کے اجلاس میں پیش کی قرارداد پر سخت اعتراض کیا ہے۔ ان کے اس اعتراض میں مصرنے بھی ساتھ دیا ہے۔