
العراقیب گاؤں کی اہم شخصیت بیٹوں سمیت گرفتار، قصبے میں کشیدگی
ہفتہ-23-جولائی-2016
فلسطین کے جنوبی علاقے جزیرہ نما النقب کے صہیونی جبر کے شکار فلسطینی قصبے العراقیب کے ایک مقامی سرکردہ فلسطینی رہ نما کو ان کے دو بیٹوں سمیت اسرائیلی فوج نے حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق العراقیب میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے عارضی گھروں کی مسماری اور اراضی ہتھیانے کا ایک نیا آپریشن شروع کردیا ہے جس پر مقامی فلسطینی آبادی اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا ہے اور حالات کافی کشیدہ بتائے جاتے ہیں۔